Featured Post

National Narrative Against Terrorism دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘

National Narrative Against Terrorism دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘ تمام مسالک ک...

Showing posts with label Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Pakistan. Show all posts

Thursday, February 1, 2024

ظالم فاسق فاجر حکمران کے خلاف خروج , جنگ ؟ علماء اور مسلمانوں کا رویہ/ د فاسد مسلمان واکمن پر وړاندې فتنې او فساد روا نه دی / Rebellion against Oppressor, Sinner Muslim rulers

فاسق مسلمان حکمران کے خلاف خروج فتنہ و فساد جائز نہیں:
فاسق مسلمان حکمران کے خلاف تو خروج جائز نہیں ہے لیکن ظالم یا بے نماز مسلمان حکمران کے خلاف خروج کا جواز چند شرائط کے ساتھ مشروط ہے لیکن فی زمانہ ان شرائط کا حصول مفقود ہونے کی وجہ سے ظالم اور بے نماز مسلمان حکمران کے خلاف خروج بھی جائز نہیں ہے۔ جو حضرات انقلاب فرانس ، روس وغیرہ سے متاثر ہیں وہ فیصلہ کر لیں کہ مسلمان کو رسول کے احکام پر عمل کرنا ہے یا مغربی نظریات پر؟ 

ایسے حکمرانوں کو وعظ و نصیحت اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر واجب ہے لیکن ا للہ کے رسول ۖ کے فرامین کے مطابق کسی فاسق و فاجرمسلمان حکمران کے خلاف خروج حرام ہے کیونکہ اس میں مسلمانوں کا اجتماعی ضرر اور فتنہ و فساد ہے۔ ہاں اگر کسی پر امن طریقے مثلاً احتجاجی سیاست وغیرہ سے ان حکمرانوں کی معزولی اوران کی جگہ اہل عدل کی تقرری ممکن ہو تو پھر ان کی معزولی اور امامت کے اہل افراد کی اس منصب پر تقرری بھی اُمت مسلمہ کا ایک فریضہ ہو گی-فاسق و فاجرحکمرانوں کے خلاف خروج کی حرمت کے دلائل درج ذیل ہیں۔ آپ کا ارشاد ہے:١) ''ألا من ولی علیہ وال فرآہ یأتی شیئاً من معصیة اللہ فلیکرہ ما یأتی من معصیة اللہ ولا ینزعن یدا من طاعة.'' (صحیح مسلم' کتاب الامارة' باب خیار الأئمة و شرارھم)
''خبردار! جس پر بھی کوئی امیر مقررہوا اور وہ اس امیر میں اللہ کی معصیت پر مبنی کوئی کام دیکھے تو وہ امیر کے گناہ کو تو ناپسند کرے لیکن اس کی اطاعت سے ہاتھ نہ کھینچے۔''٢) ''من کرہ من أمیرہ شیئا فلیصبر علیہ فنہ لیس من أحد من الناس یخرج من السلطان شبرا فمات علیہ لا مات میتة جاھلیة.''(صحیح مسلم' کتاب الامارة' وجوب ملازمة جماعة المسلمین عند ظھور الفتن ؛ صحیح بخاری' کتاب الفتن' قول النبی سترون بعدی أمورا تنکرونھا)

Sunday, February 5, 2023

پاکستان کیا طاغوتی ہے یا اسلامی مملکت ؟ ?Is Pakistan not an Islamic Republic


پاکستان کے بعض دشمن عناصر معصوم نوجوانوں کو اس نعرے سے گمراہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں طاغوتی نظام رائج ہے اور حکومت کا ڈھانچہ اسلامی قانون کے مطابق نہیں ہے، اور دہشت گردی سے اسلام نافذ کیا جایے...Read more »

Some anti Pakistan elements mislead the innocent youth with the slogan that Taghoot  is prevalent in Pakistan and the government structure is not in accordance with Islamic law, this is false fabrication، there is no justification for terrorism on this pretext .... 

Sunday, January 1, 2023

National Narrative Against Terrorism دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘



National Narrative Against Terrorism

دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘


تمام مسالک کے علماء کے دستخطوں سے تیار کر دہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘ کے متفقہ فتویٰ پر ۹۲۸۱ علماء نے دستخط کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ:
  1. پاکستان میں نفاذ شریعت کے نام پر طاقت کا استعمال ، 
  2. یاست کے خلاف مسلح محاذ آرائی اسلامی شریعت کی رُو سے ممنوع ہے
  3. خود کش حملے حرام ہیں 
  4. جبکہ ان کے مرتکب اسلام کی رُو سے باغی ہیں
  5. پاکستان کی حکومت یا افواج کے خلاف مسلح کاروائیاں بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں اور یہ شرعاً بالکل حرام ہیں۔

Wednesday, January 15, 2020

Specific proof of Indian terrorism in Pakistan unveiled | Dawn.com

Pakistan  made public a dossier containing `irrefutable proofs’ of the Indian sponsorship of terrorism in Pakistan and called on the world to stop India’s rogue actions for saving the region’s peace and security.

MILITARY spokesman Maj Gen Babar Iftikhar and Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi addressing a press conference on Saturday.—AP
MILITARY spokesman Maj Gen Babar Iftikhar and Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi addressing a press conference on Saturday.—AP

India’s ill intentions

PAKISTAN has taken an important step in its counterterrorism efforts with the launch of a dossier that claims to have substantive evidence of India’s active sponsoring of terrorism inside Pakistan. Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi and DG ISPR Maj Gen Babar Iftikhar unveiled details that included audio conversations between people identified as Indian intelligence agents and terrorists inside Pakistan.

Wednesday, December 25, 2019

جہاد کشمیر۔ تجزیہ و آپشنز


کشمیر 1947 سے زیر التوا تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے- اس مسلہ پر انڈیا اور پاکستان تین جنگیں لڑ چکے ہیں- اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، کشمیر کے پاکستان یا انڈیا میں کسی ایک سے الحاق کا فیصلہ کشمیریوں نے رائے شماری کے ذریعہ کرنا ہے ، جو ہندوستانی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ حال ہی میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کے لئے آیین کے ا آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا جو کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا تھا ۔ یہ حتمی تصفیہ تک status quo اقامت برقرار رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ اور عالمی طاقتیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ طور پر حل کیا جائے ، حالانکہ بھارت نے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ موجودہ حالات میں جبکہ انڈیا کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، پاکستان خاموش تماشائی نہیں بن سکتا ، انڈیا اور پاکستان میں جنگ کا شدید خطرہ ہے - اس لیے کشمیر میں جہاد ضروری ہو گیا ہے - ان حالات کا گہرائی میں تجزیہ اور ممکن آپشنز دریافت کرنے کی ضرورت کے پیش نظر یہ تحریر انگریزی اور اردو میں لکھی گئی۔.....[........]

انڈکس

1.مروجہ عالمی ماحول
2.صلیبی جنگ
3.یہودی تھرڈ ٹیمپلا
4.مریکہ اسرائیل۔ ہندوستان کا گٹھ جوڑ
5.غزوہ ہند
6.کشمیر
7.آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین میں ترمیم
8.بین الاقوامی رد عمل
9.کیا پاکستان تنہا ہے؟
10.جہاد اور قتال (لڑائی ، جنگ)  
    ا۔ ریاست کی ذمہ داری  
    ب۔ معاہدات
   پ۔ جہاد مقبوضہ کشمیر
   ج۔جہاد (جنگ ،قتال)
   چ۔ احکام جہاد۔ – جنگ  
   خ۔جہاد (قتال)جنگ کے اصول
11. پاکستان کے لئے آپشنز
12. جہاد کےانفرادی فوری عملی اقدام
13. حوالہ جات / روابط۔

پڑھیں ۔۔۔۔

Related :

Jihad, Extremism

    Sunday, December 1, 2019

    Politics of Religion & Extremism must be Avoided مولانا فضل الرحمٰن


    Molana Fazlur Rahman is power hungry crook,  opportunist and a greedy religious politician. [all these traits are normal among politicians but he has more of them].  He has been dreaming to be Prime Minister of Pakistan since long. He is ready to to go to any extent to fulfill this egocentric dream.
    تاریخی طور پر علماء سیاست اور طاقت و حکمرانی میں عمل دخل سے اپنے آپ کو علیحدہ رکھتے تھے اور ان کی توجہ دین کی تعلیم و تبلیغ پر رہی- مگر آج کل پاکستان میں علماء سیاست میں داخل ہو کر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اپنےلیے دین اسلام کو ڈھال کے طور پر استمال کرتے ہیں.علماء کی ساکھ   (credibility) خراب ہوتی ہے، لوگ ان کی درست مذہبی باتوں پر بھی دھیان دینا چھوڑ دیتے ہیں، یہ اسلام کے ساتھ زیادتی ہے.... مزید آخر میں ......

    The story of of his request to the US Ambassador to help him to become the Prime Minister is well known. He told earlier to “the powers to be”, to make him PM,  once reminded that due to his extremists and religious tilt he may not be acceptable to the international establishment particularly USA, he responded that, should he be given an opportunity, he will come up to the expectations of everyone including USA, would do whatever is expected. Once cautioned that his followers who had been listening to his anti American speeches would tear him apart.  Molana replied that it should be left to him, he knows how to handle those fools!
    After 2018 elections Molana has been cut to size in politics, this is first time that he is out of power. It is difficult for him to reconcile with this reality. He is instrumental in in using main opposition parties to give tough time to the government and establishment. The two main political parties are finding it difficult to defend their leadership from corruption cases, hence its a mutually beneficial political arrangement. Molana is too pleased to be the coordinator opportunist. Use of religious card by Molana was not well received by main political parties especially PPP.
    Molana is so desperate for power that, he is is mobilizing and using young Madrissa students for political gains. 
    He is using religion as a tool to defame the PM and government. He is is falsely accusing the PM and the government to be Qadiani and pro Qadiani. This is a very serious allegation it should not be taken lightly as we know that religious motivation leads to extremism and terrorism. This is Takfeer, [False accusation of Kufr to a Muslims, falls back upon the accuser]. People are very sensitive to Qadiani issue, slander is religiously incorrect and a grave sin.
    Similarly the concept of Takfeer was used br TTP and other terror groups. Pakistan has already lost over 70000 lives and suffered a loss of over 125 billion dollars.
    The enemy across the border and Anti Pakistan forces look forward for religious extremists to use them as tool to create unrest in Pakistan. The case of of Iraq, Syria, Yemen is just fresh. ISI/ Daesh was used as a tool very effectively to destabilize those countries. 
    Pakistan army is the biggest hurdle to the nefarious designs of Anti Pakistan forces. We cannot afford another religiously motivated unrest in the country.  
    Previously we experienced long March and Dharna by Molana Tahir Ul Qadri which was tactfully handled by Zardari government. But there is lot of difference here, Maulana Fazlur Rahman is not Maulana Tahir Ul Qadri.  
    Molana Fazlur Rahman is very shrewd politician who has been in power in KPK, Balochistan and part of Federal Government.  He has representation at National and provincial assemblies.  He is a politician with active and strong base in political and religious fields. He should not be taken lightly. In desperation he can go to any extent. His recent Anti Pakistan and anti Army speeches indicate his state of mind.
    There is a need to watch him very carefully and to handle him politically with tact,  avoiding any bloodshed which he desires.  We don't need another Lal Masjid or Takfiri Taliban Part II.

    http://takfiritaliban.blogspot.com


    نمود اور بقا کے لیے قوموں کو ایک کم از کم اتفاقِ رائے درکار ہوتاہے ۔ قومی دفاع کے معاملات پر آباد ی کے تمام طبقات یک زبان ہوتے ہیں ۔ افغانستان سے تابوت امریکہ پہنچتے ہیں تو کوئی اخبار اس کی تصویر چھاپتا ہے اور نہ کوئی مبصر ٹی وی پہ واویلا کرتا ہے-
    قومی سلامتی سے متعلق کوئی بھی تجزیہ شائع کرنے سے پہلے نیو یارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ اجازت طلب کرتے ہیں-
    بھارت میں پریس بظاہر آزاد ہے لیکن خارجہ پالیسی پہ خامہ فرسائی کرنے والے احتیاط کی آخری حدود کو ملحوظ رکھتے ہیں ۔ مستقل طور پر باہم الجھتی رہنے والی کوئی قوم اس دشمن کا سامنا کیسے کرسکتی ہے ، جو اسے صفحہ ء ہستی سے مٹا دینے کے درپے ہے ۔

    حضرت مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کا گھیرائو کرنے کی تیاریوں میں ہیں ۔ ۔حضرت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ العالی کا ایجنڈا صرف یہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر اس پارٹی کی حکومت اکھاڑ پھینکی جائے ، جس نے انہیں سیاسی میدان سے تقریباًبے دخل کر دیا ہے ۔ یہ وہی صاحب ہیں ، امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے جنہوں نے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم بننے میں ان کی مدد کی جائے ۔ ڈیڑھ عشرے قبل دلّی کے دورے پر تشریف لے گئے تو تجویز کیا کہ ایک گول میز کانفرنس بلا کر پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کی کنفیڈریشن بنا دی جائے ۔ قاضی حسین احمد مرحوم نے تاویل کرنے کی کوشش کی تو سیکرٹری جنرل منور حسن نے احتجاج کی آواز بلند کی ۔ پارٹی کو ان کا دفاع کرنے سے روک دیا ؛ہرچند کہ پختون خواہ کی حکومت میں وہ ان کے حلیف تھے ۔ اسی ہنگام کابینہ کے ایک اجلاس میں جنرل پرویز مشرف نے بتایا کہ جنابِ مولانا کو بھارتی حکومت سے نقد داد ملی ہے ۔ مذہبی امور کے وزیر محمود غازی مرحوم اس دنیا سے چلے گئے لیکن مشرف کابینہ کے کچھ ارکان اب بھی دادِ سیاست دے رہے ہیں ۔ حکومت سے نجات پانے کی بے تابانہ خواہش میں حضرت مولانا اب ختمِ نبوت کا رڈ برتنے پہ اتر آئے ۔ مخالفین سوال کرتے ہیں کہ قادیانیوں کے باب میں نرم گوشہ تو ان کے حلیف نواز شریف نے دکھایا تھا حلف کی عبارت میں ترمیم انہوں نے کی تھی ۔ قادیانیوں کو بھائی انہوں نے کہا تھا ۔ اپنے بازوئے شمشیر زن رانا ثناء اللہ کو ان کی دلجوئی کا حکم آنجناب نے دیا تھا ۔ تب ان کی غیرتِ ایمانی کیوں نہ جاگی (ہارون رشید ، دنیا نیوز)

    Related :

    Jihad, Extremism


      -----------------------
       مذہبی سیاست کی حقیقت

      تاریخی طور پر علماء سیاست اور طاقت و حکمرانی میں عمل دخل سے اپنے آپ کو علیحدہ رکھتے تھے اور ان کی توجہ دین کی تعلیم و تبلیغ پر رہی- مگر آج کل پاکستان میں علماء سیاست میں داخل ہو کر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اپنےلیے دین اسلام کو ڈھال کے طور پر استمال کرتے ہیں.علماء کی ساکھ   (credibility) خراب ہوتی ہے، لوگ ان کی درست مذہبی باتوں پر بھی دھیان دینا چھوڑ دیتے ہیں، یہ اسلام کے ساتھ زیادتی ہے.

      آپﷺ نے فرمایا میرے بعد جھوٹ بولنے اور ظلم کرنے والے بادشاہ ہوں گے جو ان کے جھوٹ کو تسلیم کرے اور ان کے ظلم میں ان کی طرفداری نہ کرے وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں ۔ ( تفسیر ابن کثیر 18:45)

      وہ علماء جو اپنے آپ کو روحانی اور دینی پیشوا کہلائیں گے۔ اپنے فرائض منصبی سے ہٹ کر مذہب کے نام پر امت میں تفرقے پیدا کریں گے، ظالموں اور جابروں کی مدد و حمایت کریں گے۔ اس طرح دین میں فتنہ و فساد کا بیج بو کر اپنے ذاتی اغراض کی تکمیل کریں گے۔ (مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 263)

      ” تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو او ر میرے غضب سے بچوباطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو”  (قرآن٤٢- ٢:٤١)

      “تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے کہتے ہو، مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے؟  (قرآن٢:٤٤)

      ٱتَّخَذُوٓا۟ أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَٰنَهُمْ أَرْبَابًۭا

      ” انہوں نے اپنے عالموں اور درویشوں کو الله کے سوا رب بنا لیا ہے..” (سورۃ التوبہ،آیت 31)

      اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۴۳﴾

      کیا آپ نے اسے بھی دیکھا جو اپنی خواہش نفس کو اپنا معبود بنائے ہوئے ہے کیا آپ اس کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں؟ [سورة الفرقان (25) آیات (43)]

      بدترین علماء
      وَعَنْ عَلِیِّ رَضِیَ اﷲُعَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہٖ وَسَلَّمَ یُوْشِکُ اَنْ یَّاْتِیَ عَلَی النَّاسِ زَمَانٌ لَا یَبْقَی مِنَ الْاِسْلَامِ اِلَّا اسْمُہۤ وَلَا یَبْقٰی مِنَ الْقُرْاٰنِ اِلَّا رَسْمُہ، مَسَاجِدُ ھُمْ عَامِرَۃٌ وَھِیَ خَرَابٌ مِنَ الْھُدٰی عُلَمَآءُ ھُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ اٰدِیْمِ السْمَآءِ مِنْ عِنْدِھِمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَۃُ وَفِیْھِمْ تَعُوْدُ۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمان)

      ” اور حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ عنقریب لوگوں پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ اسلام میں صرف اس کا نام باقی رہ جائے گا اور قرآن میں سے صرف اس کے نقوش باقی رہیں گے۔ ان کی مسجدیں (بظاہر تو) آباد ہوں گی مگر حقیقت میں ہدایت سے خالی ہوں گی۔ ان کے علماء آسمان کے نیچے کی مخلوق میں سے سب سے بدتر ہوں گے۔ انہیں سے (ظالموں کی حمایت و مدد کی وجہ سے ) دین میں فتنہ پیدا ہوگا اور انہیں میں لوٹ آئے گا (یعنی انہیں پر ظالم) مسلط کر دیئے جائیں گے۔” (بیہقی)

      یہ حدیث اس زمانہ کی نشان دہی کر رہی ہے جب عالم میں اسلام تو موجود رہے گا مگر مسلمانوں کے دل اسلام کی حقیقی روح سے خالی ہوں گے، کہنے کے لئے تو وہ مسلمان کہلائیں گے مگر اسلام کا جو حقیقی مدعا اور منشاء ہے اس سے کو سوں دور ہوں گے۔ قرآن جو مسلمانوں کے لئے ایک مستقل ضابطۂ حیات اور نظام علم ہے اور اس کا ایک ایک لفظ مسلمانوں کی دینی و دنیاوی زندگی کے لئے راہ نما ہے۔ صرف برکت کے لئے پڑھنے کی ایک کتاب ہو کر رہ جائے گا۔ چنانچہ یہاں ” رسم قرآن” سے مراد یہی ہے کہ تجوید و قرأت سے قرآن پڑھا جائے گا، مگر اس کے معنی و مفہوم سے ذہن قطعاً نا آشنا ہوں گے، اس کے اوامر و نواہی پر عمل بھی ہوگا مگر قلوب اخلاص کی دولت سے محروم ہوں گے۔

      مسجدیں کثرت سے ہوں گی اور آباد بھی ہوں گی مگر وہ آباد اس شکل سے ہوں گی کہ مسلمان مسجدوں میں آئیں گے اور جمع ہوں گے لیکن عبادت خداوندی، ذکر اللہ اور درس و تدریس جو بناء مسجد کا اصل مقصد ہے وہ پوری طرح حاصل نہیں ہوگا۔

      اسی طرح وہ علماء جو اپنے آپ کو روحانی اور دنی پیشوا کہلائیں گے۔ اپنے فرائض منصبی سے ہٹ کر مذہب کے نام پر امت میں تفرقے پیدا کریں گے، ظالموں اور جابروں کی مدد و حمایت کریں گے۔ اس طرح دین میں فتنہ و فساد کا بیج بو کر اپنے ذاتی اغراض کی تکمیل کریں گے۔ (مشکوۃ شریف ۔ جلد اول ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 263)

      افتراق کی سبب دو چیزیں ہیں، عہدہ کی محبت یا مال کی محبت۔ سیدنا کعب بن مالک انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ  ﷺ نے فرمایا:

      ”ماذئبان جائعان أرسلا في غنم بأفسد لھا من حرص المرء علی المال و الشرف لدینہ” دو بھوکے بھیڑئیے ، بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑ دیئے جائیں تو وہ اتنا نقصان نہیں کرتے جتنا مال اور عہدہ کی حرص کرنے والا اپنے دین کے لئے نقصان دہ ہے۔   (الترمذی:۲۳۷۶ وھو حسن)

      منافق کی نشانیاں
      عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّى اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعٌ مَنْ کُنَّ فِیہِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا وَمَنْ کَانَتْ فِیہِ خَصْلَۃٌ مِنْہُنَّ کَانَتْ فِیہِ خَصْلَۃٌ مِنْ النِّفَاقِ حَتَّى یَدَعَہَا إِذَا اؤْتُمِنَ خَانَ وَإِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَإِذَا عَاہَدَ غَدَرَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ. [صحیح البخاری:340 الإیمان، صحیح مسلم:58 الإیمان]

      ترجمہ : حضرت عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : چار خصلتیں ہیں، جس شخص میں وہ پائی جائیں گی وہ خالص منافق ہو گا، اور جس کے اندر ان میں سے کوئی ایک خصلت ہو گی اس میں نفاق کی ایک خصلت پائی جائے گی حتی کہ اسے ترک کر دے، [ وہ خصلتیں یہ ہیں ]

      (١)جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے 

      (٢) جب وہ بات کرے تو جھوٹ بولے 

      (٣) جب کوئی عہد کرے تو بے وفائی کرے اور

      (٤) جب جھگڑا کرے تو ناحق چلے۔

      [صحیح البخاری:340 الإیمان، صحیح مسلم:58 الإیمان]

      جھوٹے ظالم ،خائین ، احمق حکمرانوں کے مددگاروں کو رسول اللہ ﷺ کی تنبیہ!

      مسند احمد میں ہے کہ حضرت کعب بن عجرہ (رض) سے آپ نے فرمایا :

      اللہ تجھے بیوقوفوں کی سرداری سے بچائے حضرت کعب نے کہا یا رسول اللہ ﷺ وہ کیا ہے؟

      فرمایا وہ میرے بعد کے سردار ہوں گے جو 

      میری سنتوں پر نہ عمل کریں گے 

      نہ میرے طریقوں پر چلیں گے

      پس جو لوگ ان کی جھوٹ کی تصدیق کریں اور ان کے ظلم کی امداد کریں وہ نہ میرے ہیں اور نہ میں ان کا ہوں

      یاد رکھو وہ میرے حوض کوثر پر بھی نہیں آسکتے

      اور جو ان کے جھوٹ کو سچا نہ کرے اور ان کے ظلموں میں ان کا مددگار نہ بنے وہ میرا ہے اور میں اس کا ہوں یہ لوگ میرے حوض کوثر پر مجھے ملیں گے  ۔۔۔۔۔ (ماخوذ از تفسیر ابن کثیر 1:76)

      اور اللہ کا فرمان ہے:

      مَّن يَشْفَعْ شَفَاعَةً حَسَنَةً يَكُن لَّهُ نَصِيبٌ مِّنْهَا ۖ وَمَن يَشْفَعْ شَفَاعَةً سَيِّئَةً يَكُن لَّهُ كِفْلٌ مِّنْهَا ۗ وَكَانَ اللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ مُّقِيتًا (قرآن 4:85)

      مفہوم : جو بھلائی کی سفارش کریگا وہ اس میں سے حصہ پائے گا اور جو برائی کی سفارش کرے گا وہ اس میں سے حصہ پائے گا، اور اللہ ہر چیز پر نظر رکھنے والا ہے


      تاریخی طور پر علماء سیاست اور طاقت و حکمرانی میں عمل دخل سے اپنے آپ کو علیحدہ رکھتے تھے اور ان کی توجہ دین کی تعلیم و تبلیغ پر رہی- مگر آج کل پاکستان میں علماء سیاست میں داخل ہو کر تنقید کا نشانہ بنتے ہیں اور اپنےلیے دین اسلام کو ڈھال کے طور پر استمال کرتے ہیں.علماء کی ساکھ   (credibility) خراب ہوتی ہے، لوگ ان کی درست مذہبی باتوں پر بھی دھیان دینا چھوڑ دیتے ہیں، یہ اسلام کے ساتھ زیادتی ہے.

      Thursday, October 31, 2019

      مسلح اسلامی تحریکیں اور ریاستی نظام...ڈاکٹرحسن عسکری in Armed Rebellious Groups in Muslim world



      11ستمبر 2001ء کو رونما ہونے والی دہشت گردی کو گیارہ سال گزر چکے ہیں۔ اس عرصہ میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں دہشت گردی کا نیا واقعہ نہیں ہوا لیکن باقی دنیا کے متعلق یہ بات نہیں کہی جا سکتی ۔ دنیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ امریکہ اور کچھ دوسرے ممالک نے انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث تنظیموں اور افراد کیخلاف کارروائیاں کیں اور کچھ کو غیر موثر کیا لیکن انتہا پسندی اوردہشت گردی کے رجحانات کا خاتمہ نہ ہو سکا۔
      انتہا پسندانہ مذہبی اور معاشرتی سوچ بدلنے اورتشدد اور دہشت گردی کو استعمال کرنے والی تحریکیں اور تنظیمیں غیر ریاستی ہیں جو کہ مسلمان اکثریت والے ممالک یا ایسے ممالک میں سرگرم ہیں جہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی موجود ہے ۔ یہ تحریکیں ایک مذہبی اور سیاسی ایجنڈے کے حوالے سے کام کرتی ہیں اور اسلام کی ایک مخصوص سوچ اور توضیح کے علم بردار ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ اپنے آپ کو صحیح اسلام کا علم بردار تصور کرتے ہوئے جبر اور قوت سے اپنی ترجیحی اسلامی سوچ کونافذ کرنے کو درست سمجھتی ہیں۔ ان تحریکوں کے قائدین غیر مسلم اور مسلم حکومتوں اور افراد کے خلاف مسلح جدوجہد کو درست سمجھتے ہیں جو ان کے خیال میں اسلام اور ان کی جدوجہد کے مخالف ہیں۔ان تحریکوں کے دو نشانے ہیں ۔اول وہ مغربی ممالک اور حکومتیں خصوصاً امریکہ جن کو وہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن سمجھتے ہیں ۔
      دوم : ان تحریکوں نے اسلامی ممالک کی ان حکومتوں اور شہریوں کو نشانہ بنایا ہے جنہیں وہ امریکہ کا حمایتی تصور کرتی ہیں ۔ ان تحریکوں کی متحرک قیادت کی یہ کوشش بھی ہے کہ وہ اپنی مرضی کا اسلام نافذ کریں اور جو لوگ ان کی اسلامی سوچ کو قبول نہیں کرتے ان کے خلاف تشدد کا استعمال جائز سمجھتا جاتا ہے ۔
      یہ تحریکیں نہ صرف امریکہ اور مغرب کی مخالف ہیں بلکہ ان کی کوشش ہے کہ اسلامی ممالک میں اپنی عملداری کو بڑھایا جائے اور علاقوں پر اپنا کنٹرول قائم کرکے اس حکومت وقت کو چیلنج کیا جائے جو ان کی بالادستی کو قبول نہیں کرتی ۔اگر امریکہ اسلامی ممالک خصوصاً افغانستان اور پاکستان سے نکل جائے تو ان تحریکوں کا صرف ایک مقصد حاصل ہوتا ہے ۔ دوسرے مقصد کا حصول باقی رہ جاتا ہے وہ یہ کہ علاقے اور حکومت پر قبضہ کرکے اپنی مرضی کا اسلام نافذ کیا جائے ۔ لہٰذا امریکہ کے افغانستان سے چلے جانے اور پاکستان میں امریکی کردار کے محدود ہونے کے بعد بھی مسلح اسلامی تحریکیں افغانستان اور پاکستان کی حکومتوں پر اپنی بالادستی قائم کرنے کے لئے جدوجہد کو جاری رکھیں گی اسی طرح یمن، سومالیہ، سعودی عرب اور دیگر عرب ریاستوں میں یہ تحریکیں حکومت وقت کو دباؤ میں رکھنے کے لئے سرگرم رہیں گی۔
      اس کا مطلب یہ ہے کہ اسلامی ممالک میں انتہا پسندانہ اسلامی تحریکوں کا سلسلہ 2014ء کے بعد بھی جاری رہے گا اور متعلقہ اسلامی ممالک میں اندرونی امن اور استحکام کے مسائل موجود رہیں گے ۔
      ان تحریکوں کی مذہبی اور سیاسی سوچ اسلام کے سلفی اور وہابی مکتبہ فکر سے متاثر ہے ۔ بعض اسلامی ممالک جیسے پاکستان، ہندوستان اور افغانستان میں ان مکاتب فکر سے متاثر مقامی مکاتب فکر بھی سرگرم نظر آتے ہیں ۔
      جو تحریکیں مسلح جدوجہد میں مصروف ہیں وہ قوت کے استعمال کو درست سمجھتی ہیں لیکن ان مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بہت سے علماء اور عام لوگ تشدد اور جبر کے استعمال کو درست نہیں سمجھتے آخر الذکر افراد ان تحریکوں کے طریقہ کار سے اختلاف کرنے کے باوجود ان کے مقاصد یعنی ایک مخصوص انداز کے سخت گیر اسلامی نظام سے ہمدردی رکھتے ہیں ۔
      امریکہ اور مختلف اسلامی ریاستوں کی کوششوں کے باوجود مسلح اسلامی تحریکوں پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ مستقبل قریب میں ان تحریکوں پر کنٹرول ممکن نہیں ہو گا۔
      اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ تحریکیں کسی ایک جگہ سے کنٹرول نہیں ہوتیں اور نہ ہی ایک قیادت کے ماتحت کام کرتی ہیں ۔ ان تحریکوں کے آپس میں روابط ہوتے ہیں اور وہ ایک دوسرے سے تعاون بھی کرتی ہیں لیکن یہ تمام تحریکیں ایک وحدانی اکائی نہیں ہیں ۔ یہی وجہ ہے بعض مقامی تحریکوں میں جھگڑے بھی ہوتے ہیں ان تحریکوں کے طریقہ کار میں مقامی صورتحال کی وجہ سے فرق ہوتا ہے۔ ان میں سے کچھ تحریکیں زیر زمین ہوتی ہیں خصوصاً وہ جو مسلح جدوجہد میں مصروف ہوتی ہیں یا یہ تحریکیں اپنے لئے ”محفوظ خطے “قائم کرتی ہیں جن پر مقامی ریاستی حکام کا عمل دخل محدود ہوتا ہے یا بالکل نہیں ہوتا ۔ ان تحریکوں اور تنظیموں کی قیادت اپنے محفوظ علاقوں میں موثر انتظامیہ کے طور پر کام کرتی ہے جس میں متعلقہ تحریک یا تنظیم کے مسلح کارکن مقامی مذہبی رہنما اور کچھ مصلحت پسند افراد شامل ہوتے ہیں ۔
      جب تک یہ تحریکیں محفوظ علاقے نہ بنائیں مسلح جدوجہد کے چلنے کا امکان نہیں ہوتا اس قسم کے محفوظ علاقے کسی ملک کی سرزمین کے ان حصوں میں قائم کئے جاتے ہیں جہاں متعلقہ ریاستی اداروں کی عمل داری نہ ہو یا ریاستی ادارے ایک پالیسی کے تحت ان کی موجودگی کو نظر انداز کرتے ہیں ۔ان تحریکوں کے قائم رہنے کی کئی اور وجوہات ہیں ۔
      اول : ریاستی اداروں کی حکمرانی کی کمزوریوں کی وجہ سے بہت سے اسلامی ممالک انتظامی، معاشرتی اور اقتصادی بحران کا شکار ہیں ۔ ان ممالک کی حکومتیں انسانی مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہیں جس کی وجہ سے ریاستی اداروں پر لوگوں کا اعتماد بہت کم ہے ۔ اس ناکامی کی وجہ سے ان حکومتوں کے لئے کافی مشکل ہے کہ وہ اسلامی تحریکوں کی اپیل کو غیر موثر کردیں ۔
      دوم : ان ممالک میں تیس سال سے کم عمر کے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے ان کے لئے عملی زندگی کے آغاز کے مواقع بہت محدود ہیں لہٰذا ان نوجوانوں میں حکومتی اداروں اور سیاسی عمل سے عدم وابستگی کا رجحان بہت بڑھ گیا ہے ۔ ان حالات میں انہیں اسلام کے علاوہ کوئی ایسا نظریاتی فریم ورک نہیں ملتا جس کی طرف وہ متوجہ ہوں ۔ کچھ نوجوان ان تحریکوں سے منسلک ہو جاتے ہیں لیکن زیادہ تر ان تحریکوں سے علیحدہ رہتے ہوئے ان کی حمایت کرتے ہیں ۔ اس طرح ان اسلامی تحریکوں کو معاشرے میں پذیرائی اور حمایت حاصل رہتی ہے ۔
      سوم : اسلامی ممالک میں بڑھتے ہوئے امریکہ مخالف جذبات نے بھی ان تحریکوں کی حمایت میں اضافہ کیا ہے ۔ امریکہ اور مغرب کی دہشت گردی کے خاتمہ کی پالیسی نے کئی ممالک خصوصاً افغانستان اور پاکستان میں عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں (خصوصاً نوجوانوں ) کی توجہ مختلف اسلامی تحریکوں کی طرف ہو گئی ہے ۔
      چہارم : اسلامی ممالک میں بہت سی وجوہات کی بنا پر مذہبی قدامت پسندی کو فروغ ملا ہے اور بہت سے لوگ ملکی معاملات اور خارجہ پالیسی کو خالصتاً مذہبی انداز میں دیکھتے ہیں ۔ اس وجہ سے باقی دنیا کی طرف منفی رجحانات کو فروغ ملا ہے ۔ مغربی دنیا سے دو طرفہ بنیادوں پر تعلقات چلانا کافی مشکل ہو گیا ہے ۔ اس محدود بین الاقوامی سوچ اور مذہبی قدامت پسندی کے فروغ کی وجہ سے بھی مسلح اسلامی تحریکوں کے لئے ہمدردی میں اضافہ ہوا ہے ۔یہ مسلح اور ریڈیکل اسلامی تحریکیں کئی اسلامی ممالک کی حکومتوں کو چیلنج کرسکتی ہیں ۔ تشدد اور دہشت گردی سے خوف وہراس اور غیر یقینی صورتحال پیدا کر سکتی ہیں لیکن آج کے جدید دور میں ریاستی نظام چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔
      وہ اسلامی ممالک جہاں یہ تحریکیں سرگرم ہیں ایک ایسے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جس کاخاتمہ عنقریب نظر نہیں آتا ۔ یہ تحریکیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوں گی اور نہ ریاستی نظام کو سکون سے چلنے دیں گی۔ اس طرح اسلامی دنیا اندرونی خلفشار اور سیاسی اور مذہبی کشمکش کا شکار رہے گی۔ ان مشکلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مغربی ممالک اسلامی ممالک پر سفارتی اور اقتصادی دباؤ قائم رکھ سکیں گے ۔
      http://search.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=21755

      Sunday, September 9, 2018

      سب کا پاکستان ایک خواب Inclusive Pakistan


      ماہرین اس بات پر گہرائی سے غور و فکر کر رہے تھے کہ ایک ایسا ملک جس کے پاس مذہبی قومی نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر شہریوں کو باہم شیر و شکر کرنے والا آئین ہو اس ملک کے بدترین مذہبی تعصب میںمبتلا ہونے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں ۔

      AFTER the despicable Gojra riots in Punjab’s Faisalabad district that targeted Christians living in the area, a few Muslim scholars attempted to grapple with the issue of constitutionalism in Pakistan. The disturbances had badly damaged the country’s image. It was 2009 when Pakistan faced the maximum number of attacks for any year. The scholars were trying to understand how a country with such an inclusive Constitution could suffer some of the worst forms of religious bigotry. Keep reading at the end .....

      کچھ ماہرین کا خیال ہے کہ ماضی میں ریاست کی طرف سے علاقائی حالات کے باعث ملک میں مذہبی عصبیت کے فروغ دینے کا ردعمل ہے۔ کچھ اس صورت حال کو نظریاتی انتہا پسندی کے تناظر میں دیکھتے ہیں تو کچھ کا خیال ہے کہ اس کی وجہ عسکری اور سیاسی قیادت میں عدم توازن کے باعث معاملہ پر توجہ نہ دیا جانا ہے۔ تاہم تمام مباحثے پاکستانی معاشرہ میں انتہا پسندی کی وجوہات کا احاطہ کرنے میں بری طرح ناکام ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر اس قسم کے غورو فکر کے نتیجے میں اس بات پر اتفاق دکھائی دیتا ہے کہ پاکستانی معاشرہ میں شدت پسندی اور تقسیم کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ معاشرہ اور ریاست مجموعی طور پر جدت پسندی اور قدامت پسندی کے مابین بری طرح جکڑے ہوئے ہیں۔ 

      گوجرہ ہنگاموں‘ جن میں عیسائی برادری کو ٹارگٹ کیا گیا تھا‘ کے بعد کچھ مسلمان دانشوروں نے اس معاملہ پر قابو پانے کے لیے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کوششوں کا آغاز کیا تھا۔ فیصل آباد واقعہ نے ملک کا بین الاقوامی سطح پر تاثر بری طرح متاثر کیا تھا۔2009ء تو ایسا سال تھا جس میں اقلیتوں پر سب سے زیادہ حملے ہوئے۔ 

      ایک عام پاکستانی ایک مخصوص فریم میں رہتے ہوئے ترقی پسند بننا چاہتا ہے۔ ریاست بھی بین الاقوامی کمیونٹی میں اپنے اداروں میں اصلاحات کے بغیر اہم مقام کی خواہاں ہے یہ ظاہری تضاد ہمارے رویوں میں دوغلا پن پیدا کر رہا ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک شخص اپنے گزشتہ موقف سے ہٹے بغیر ہی مکمل یوٹرن 
      لے لیتا ہے۔ اسی سنڈروم میں بظاہر ہماری نئی حکومت مبتلا محسوس ہوتی ہے۔ 

      اپنے ضمیر کو مطمئن کرنے کے لیے ریاست نے ایسے اقدامات بھی کئے ہیں جن سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کی تصحیح کا فیصلہ کیا جا چکا ہے اور معاشرہ میں اجتماعیت کے رویہ کے فروغ کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طرح کی ایک کوشش رواں برس کی ابتدا میں پیغام پاکستان کی صورت میں کی گئی۔ پیغام پاکستان معاشرہ میں بڑھتی انتہا پسندی اور تشدد کے خلاف متبادل بیانیہ ہے جو مذہبی علماء کے فتوئوں پر مشتمل ہے۔ 

      اس ڈیکلریشن میں ملک بھر کے 1800سے زائد علماء کا اتفاق ہوا تھا ۔پیغام پاکستان کو ریاست اور معاشرہ کی مشترکہ اجتماعی سوچ کا عکاس قرار دیا جا رہا تھا اور یہ کام آئین پاکستان اور قرآن و سنت کی روشنی میں مرتب کیا گیا تھا۔ پیغام پاکستان کے بعد ہی سکیورٹی اداروں نے تعلیمی اداروں میں شعور کی بیداری کی مہم کا آغاز کیا تھا جس کو پاکستان کا روڈ میپ قرار دیا جا رہا تھا۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس ڈیکلریشن کو چند کالعدم تنظیموں نے یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی۔ ان تنظیموں کی قیادت اس ڈیکلریشن کی افتتاحی تقریب کے وقت صدارتی محل میں بھی موجود تھی تاہم اس پیغام کو پھیلانے کیلئے ملک بھر میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ بظاہر یہ ایک مثبت عمل محسوس ہو رہا تھا کہ کالعدم تنظیمیں اور تشدد پسند تنظیمیں بھی پیغام پاکستان کی پاسداری اور حمایت پر آمادہ ہیں مگر اس کا ایک نقصان یہ ہوا کہ ردعمل میں ایک فرقہ نے اس ڈیکلریشن کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ اس ڈیکلریشن کی صورت میں کالعدم تنظیموں کو محفوظ راستہ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ جو اس وقت شدید دبائو میں تھیں۔ 

      تحریک لبیک پاکستان کا شمار بھی ان جماعتوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پیغام پاکستان کی تائید و حمایت نہیں کی۔ بہت سے مذہبی حلقوں کا خیال تھا کہ کالعدم تنظیمیں اہل سنت والجماعت اور جماعت الدعوہ اس دستاویزکو عوام میں اپنی قانونی حیثیت کے لیے استعمال کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ’’ پیغام پاکستان‘‘ ملک میں کوئی واضح تاثر پیدا کرنے میں ناکام رہا۔ جہاں تک پیغام پاکستان کے مواد کا تعلق ہے‘یہ جامع اور مذہبی دلائل سے بھر پور ہے مثال کے طور پر اس میں پاکستانی معاشرہ کی تنظیم نو کی بات کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پاکستانی نہ دوسروں کے مذاہب کی تذلیل کریں گے نا ہی ان مذاہب کے پیشوائوں کی بے توقیری اور توہین کی جائے گی۔ مسلمانوں پر لازم ہو گا کہ وہ دوسرے مذاہب کے افرادکو تبلیغ اور دلائل سے قائل کر کے اسلام کی جانب راغب کریں گے۔ 

      جبکہ دیگر مذاہب کو اپنے مذہبی عقائد اور عبادات کی مکمل آزادی ہو گی۔ پیغام پاکستان میں آئین پاکستان میں مذہبی آزادی کی شقوں کوبھی قرآن و سنت کے عین مطابق اور ہم آہنگ قرار دے کر ان کی تائید کی گئی ہے۔ 
      پیغام پاکستان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ریاست اخلاقی اور قانونی حدود میں رہتے ہوئے دیگر تمام مذاہب کو مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتی ہے۔
      ان حقوق میں یہ بھی شامل ہے کہ ریاست کی نظر میں تمام شہری برابر ہوں گے، سب کو مساوی مواقع حاصل ہوں گے۔ قانون کی نظر میں سب برابر ہوں گے، ان کو برابر سماجی معاشی حقوق‘ سیاسی انصاف‘ آزادی اظہار اورعبادت کی آزادی حاصل ہو گی۔ اسی طرح اس ڈیکلریشن میں فرقہ وارانہ تعصب ‘مسلح تصادم اور بزور طاقت دوسروں پر اپنے مخصوص عقائد مسلط کرنے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔ اس ڈیکلریشن ‘جس پر تمام علماء کے دستخط موجود ہیں‘ میں یہ لکھا گیا ہے کہ وہ معاشرہ میں جمہوری اصول کے فروغ کے لیے مل کر کام کریں گے اس سماج کی بنیاد رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے جس میں آزادی ‘ مساوات، برداشت، ہم آہنگی اور باہمی احترام موجود ہو اور انصاف کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرنے کے رویے کو فروغ دینے میں معاونت فراہم کریں گے۔ 

      ڈیکلریشن کے تناظر میں دیکھا جائے تو پیغام پاکستان یہ دعویٰ کرتا دکھائی دیتا ہے کہ آج کے جدید دور میں پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں مجموعی طور پر قانون سازی بھی اسلامی قوانین اور تعلیمات کی روشنی میں کی گئی ہے۔ ڈیکلریشن کی تفصیل میں اہم شقیں شامل ہیں مگر مجموعی طور پر مذہبی حلقے اس دستاویز کو اپنے مدارس اور مساجد میں ضابطہ کار کے طور پر لاگو کرنے سے احتراز کرتے محسوس ہوتے ہیں۔

      پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک کامیاب جنگ لڑی ہے مگر بدقسمتی سے بہت سے مذہبی رہنما اس جنگ کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دینے پر تلے ہوئے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک مخصوص اور مقبول فرقہ کے خلاف جنگ تھی۔ اس بیانیہ کے ذریعے ملک میں مختلف تشدد پسند تنظیموں کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہی بیانیہ دوسرے مسالک اور مذاہب کے خلا ف نفرت کو بڑھوتری، معاشرہ میں تقسیم اور تشدد پسند مذہبی گروہ کو تقویت دے رہے ہیں۔ جبکہ ملکی ادارے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے اس بیانیہ کے رد کے لیے اقدامات کے حوالے سے گریزاں ہیں۔ پاکستان اس وقت مختلف اقسام کی انتہا پسندی کی زد میں ہے۔ مخصوص مذہبی رہنما اور گروپ معاشرہ کو ایک تباہی کے دھانے اور بحران کی طرف لے جانے کی قیادت کر رہے ہیں ریاست ہمیشہ سے سٹیٹس کوکو برقرار رکھنے اور بحران کو قابو کرنے میں جتی ہوئی ہے مگر اب تک ریاست کی یہ حکمت عملی موثر ثابت نہیں ہو سکی۔ ریاستی سطح پر صورتحال اس سے بھی بدتر ہے مگر معاشرہ کی سطح پر تشدد کی مذمت کی جاتی ہے۔ اس کے پیچھے خاص طور پر مختلف عقائد کے حامل لوگوں کے خلاف نفرت کی سوچ کارفرما ہے جو کبھی کبھار معاشرہ میں ظاہر ہوتی ہے۔ جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ عقائد کی بنیاد پر امتیاز کی یہ فکر کسی ایک طبقہ فرقہ یا تعلیمی پس منظر یا گروہ تک محدود نہیں یہاں تک کہ یہ صورتحال اپنی ہیئت میں بھی متضاد محسوس ہوتی ہے۔عوام الناس میں مذہبی تعصب اس حد تک سرایت کر چکا ہے کہ نفرت کا یہ بیانیہ اکثریتی مائنڈ سیٹ کو فروغ دے رہا ہے۔ [Muhammad Amir Rana]




        Inclusive Pakistan


      AFTER the despicable Gojra riots in Punjab’s Faisalabad district that targeted Christians living in the area, a few Muslim scholars attempted to grapple with the issue of constitutionalism in Pakistan. The disturbances had badly damaged the country’s image. It was 2009 when Pakistan faced the maximum number of attacks for any year. The scholars were trying to understand how a country with such an inclusive Constitution could suffer some of the worst forms of religious bigotry.
      The debates put forth many explanations, from how the state’s strategic priorities had backfired to how a hostile regional environment was fuelling bigotry. Some weighed in on the ideological aspect of extremism, and others on how it goes unchecked amid the civil-military divide. However, the debates failed to fully present the reasons behind the exclusive nature of Pakistani society.
      In totality, nevertheless, the discussion exposed the dichotomies and paradoxes in our social milieu. The state and society are largely caught between modernisation and conservatism: an average Pakistani wants to be progressive but within a conservative framework. The state desires to stand tall in the international community, but without reforming its institutions.
      Certain religious leaders and groups are pushing society towards chaos.
      To satisfy its own conscience, the state sometimes takes initiatives that give an impression as if it has decided to break with the past and move towards an inclusive society. A similar attempt was made early this year in the shape of the Paigham-i-Pakistan (message of Pakistan), a counter-narrative declaration or fatwa against increasing religious intolerance and violence.
      A unanimous declaration by 1,800 religious scholars across the country, the Paigham-i- Pakistan was projected as a reflection of the Pakistani state and society’s collective thinking, and prepared in accordance with the injunctions of the Holy Quran, the Sunnah and the Constitution. Following this, the security institutions launched a countrywide awareness campaign in educational institutions about Paigham, which was presented as a blueprint of an inclusive Pakistan.
      Interestingly, a few banned organisations tried to hijack the declaration. Their leadership was not only present at the launch of the declaration held at President House, but even at organised seminars to spread the ‘message’.
      It might seem a positive development that banned sectarian and militant organisations became the Paigham-i-Pakistan’s custodians. However, it proved counterproductive, as opponent sectarian groups outright rejected the document, labelling it an attempt to provide safe passage to those banned organisations, which were under severe pressure at the time. The Tehreek-i-Labbaik Pakistan (TLP) is among those which have not endorsed the Paigham-i-Pakistan. Many believed that banned groups like Ahle Sunnat Wal Jamaat and Jamaatud Dawa were using it to acquire legitimacy in the public domain.
      So far, the Paigham-i- Pakistan has failed to create any significant impact.
      As far as the contents of the declaration are concerned, it seems very comprehensive and well argued. For example, it talks about the reconstruction of Pakistani society and says: “Pakistanis neither demean other religions nor humiliate the founders of other religions. It is imperative for Muslims to bring others towards Islam only through convincing argumentation while practising their own religion independently and freely.” The Paigham also endorses the constitutional clauses on religious freedom and declares them as being in accordance with the basic principles of Islam. It says: “All citizens are guaranteed fundamental rights within the parameters of law and ethics. These rights include equality in status and opportunities, equality before the law, socioeconomic and political justice, the rights of expression, belief, worship and freedom of assembly.”
      Similarly, the declaration condemns sectarian hatred, armed sectarian conflict and the imposition of one’s ideology on others by force. The religious scholars who signed the declaration pledged they would work for a society based on the principles of democracy, liberty, equality, tolerance, harmony, mutual respect and justice to achieve a congenial atmosphere for peaceful coexistence.
      Describing the context of the declaration, the Paigham-i-Pakistan claims that maximum legislation according to Islamic teachings and principles has taken place in this country. However, the religious clergy is still reluctant to adopt the document as a manual for their mosques and madressahs. As mentioned earlier, controversies created by a few religious groups have also compromised Paigham-i-Pakistan, reflecting the religious clergy’s narrow vision.
      Pakistan has fought a successful war against terrorism, but it is unfortunate that many religious leaders and groups have given a sectarian colour to the war, saying it was against particular sects. This narrative has provided political and social space to new radical forces in the country. It has also empowered new hate narratives against minority sects, communities, and religions. These leaders and groups have nurtured a new blend of extremism, while state institutions remain in tactical denial where it comes to countering the terrorists’ anti-Pakistan arguments.
      Pakistan is caught in a vicious cycle of extremism, where state institutions and leaderships have become hostage to hate narratives. Certain religious leaders and groups are pushing society towards chaos. The state wants to both maintain the status quo and control the chaos, but its strategies have not proved effective yet.
      On the societal level, the situation is even worse and often takes the form of discrimination against weak religious communities. While militant violence is condemned, the underlying mindset, especially where it pertains to people of different faiths, is rarely addressed. This makes faith-based discrimination seem like a pervasive phenomenon, not restricted to any one class, ethnicity, educational background, or group; so much so that even the solutions to such issues are deemed controversial in nature.
      The state is hesitant to control religious hatred. Deep-rooted hate narratives have developed a majoritarian mindset, which creates insecurity among the very tiny religious minorities. Even ‘naya Pakistan’ has not yet shown the courage to break the vicious cycle of this hatred.
      By Amir Rana , The writer is a security analyst.[edited]

      Tuesday, August 28, 2018

      Kashmiris’ struggle for freedom from India ‘overwhelmingly homegrown’: The New York Times


      The Kashmiri people’s struggle for freedom from India’s rule is “overwhelmingly homegrown”, The New York Times said in an in-depth dispatch from Indian occupied Kashmir where the Hindu nationalist Bharatiya Janata Party’s (BJP) anti-Muslim policies have “spurred more people to turn against the government.”

      “The conflict today is probably driven less by geopolitics than by internal Indian politics, which have increasingly taken an anti-Muslim direction,” Times’ Correspondent Jeffrey Gettleman wrote from Qasbayar, a Kashmiri village.

      The report said that most of the fighters are young men who draw support from a population “deeply resentful of India’s governing party and years of occupation.”

      “Kashmir sits on the frontier of India and Pakistan, and both countries have spilt rivers of blood over it, correspondent Gettleman wrote.

      “Three times, they have gone to war, and tens of thousands of people have been killed in the conflict. It is one of Asia’s most dangerous flash points, where a million troops have squared off along the disputed border. Both sides now wield nuclear arms. And the two sides are divided by religion, with Kashmir stuck in the middle,” he said. [Keep reading ........]

      Related :

      Kashmir freedom struggle >>>>>

        افغانستان میں امن کی کوششیں? Is Peace in Afghanistan possible



        DESPITE some deadly terrorism attacks reported in 2018, the overall frequency across the globe has been on the decline in recent years. However, these dwindling numbers do not suggest, in any way, that the threat of terrorism has been eliminated. The latest audio message by the so called Islamic State group (IS) head Abu Bakr al Baghdadi, in which he called on his followers to keep fighting, vindicates the lingering threat of terrorist violence.

        Certainly, most terrorist groups have been weakened but they are still present in physical and virtual spaces; in many instances, they have ungoverned territories to operate in. In Pakistan, too, despite justifiable claims of having significantly damaged terrorist infrastructure in the country, terrorist groups are able to trigger sporadic waves of violence albeit with a reduced frequency as compared to past years. A series of terrorist attacks before and during the election month of July hurt the image of Pakistan as a state effectively dealing with its internal security threats.... [........]

        افغانستان میں بیک وقت طالبان کی امریکی افواج اور افغان حکام کے ساتھ جھڑپیں ، امریکی ڈرون حملے اور ان پہ پینٹاگون کی خاموشی بھی جاری ہے اور ساتھ ہی کئی ڈپلومیسی ٹریک بھی عمل پذیر ہیں۔ستمبر میں ہونے والی ماسکو امن کانفرنس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات متوقع ہیں جن میں شرکت سے تاحال امریکہ اور افغان حکومت نے معذرت ظاہر کردی ہے۔ 

        افغانستان میں اصل فریق تو طالبان اور امریکہ ہیں ۔کسی ایک فریق کے بغیر آپ بارہ ممالک کا اجلاس بلا کر گڑ والی چائے تو پی سکتے ہیں مسئلے کا حل نہیں نکال سکتے۔معلوم ہوتا ہے مسئلے کا حل نکالنا مقصود بھی نہیں ہے۔ ورنہ مذاکرات کے لئے ماسکو کا انتخاب کرکے امریکہ کو مشتعل نہ کیا جاتا۔ اس طرح چین اور روس نے جن کے درمیان کم سے کم افغانستان کی حد تک گاڑھی چھن رہی ہے ، امریکہ اور افغان حکومت دونوں کو پیغا م دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے مستقل شراکت دار ہیں اور ان کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔ طالبان پہ پہلے ہی الزام ہے کہ انہیں چین اور روس اسلحہ فراہم کررہے ہیں۔ یہ الزام کسی حد تک درست بھی ہے۔

        افغانستان کے سیکوریٹی ایڈوائزر حنیف اتمر استعفی دے چکے ہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ حنیف اتمر روس اور چین کی اس حرکت پہ مشتعل ہوئے ہیں حالانکہ ان پہ روس کے ساتھ قربت کا الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔حنیف اتمر آئندہ سال صدارتی انتخابات میں امیدوار ہونگے لیکن اس کے لئے ابھی استعفیٰ دینا ضروری نہیں تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ بیک ڈور ڈپلومیسی میں مصروف رہے ہیں۔ گزشتہ سال ان کا دورہ روس بھی مبینہ طور پہ امریکی ایما پہ تھا اور وہ یہ پیغام لے کر گئے تھے کہ روس طالبان کے سر پہ سے ہاتھ اٹھالے۔انہوں نے حال ہی میں پرانے مجاہدین کی وطن واپس آنے والی جلا وطن قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں آنے والے انتخابات میں ان جماعتوں کے مستقبل کا جائزہ لیا گیا تھا۔کل کے مجاہدین آج امریکہ کے زیر انتظام ہونے والے انتخابات کی تیاری میں ہیں اور طالبان ہیں کہ ہاتھ سے بندوق رکھنے پہ تیار نہیں۔ اس کے علاوہ یہی موصوف ملک کے ہر بڑے دن پہ امریکہ کا دامن پکڑ کر اسے کچھ اور دن افغانستان میں قیام کرنے کا عاشقانہ مطالبہ کرتے پائے گئے ہیں۔اب عین اس موقع پہ جبکہ روس نے چین ، پاکستان اور بھارت سمیت بارہ ممالک کو طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لئے ماسکو بلا لیا ہے، حنیف اتمر کا استعفی کچھ اور کہانی بیان کررہا ہے۔

        ظاہر ہے وہ امریکہ کے ساتھ ہی مشتعل ہوگئے ہیں اور ملک میں چین اور روس کے کردار کو اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ادھر چین و روس نے امریکی انکار کو اپنے حق میں استعمال کیا اور کہا کہ وہ خطے میں امن چاہتا ہی نہیں ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ وہ امن چاہتا ہے لیکن اپنی شرائط پہ چاہتا ہے اور جو طالبان نہیں چاہتے۔ شنگھائی تعاون تنظیم میں بھارت اور پاکستان کی شمولیت کے ساتھ ہی چین نے افغان پالیسی کا اعلان کر دیا تھا جس میں روس نے اس کی حمایت کی تھی۔ تب ہی فیصلہ ہوگیا تھا کہ اب امریکہ کو افغانستان سے نکلنے پہ مجبور کیا جائے گا لیکن کیا انہیں علم نہیں تھا کہ ایسا مطالبہ اگر چین اور روس کی طرف سے ہوگا تو وہ امریکہ کو مزید مشتعل ہی کرے گا اورہوا بھی یہی ہے اور مقصد بھی یہی تھا۔ چین اور روس امریکہ کو اس وقت تک افغانستان میں پھنسائے رکھنا چاہتے ہیں جب تک طالبان کا صفایا نہیں ہوجاتا یا وہ جنگ بندی کے کسی معاہدے پہ راضی نہیں ہوجاتے۔امریکہ نکل گیا تو اژدہوں کے اس ہار کو گلے میں کون ڈالے گا۔امریکہ کا طالبان سے مطالبہ چھوٹا سا ہے اور وہ ہے افغانستان میں مستقل عسکری اڈوں کی موجودگی۔ جس دن طالبان اس پہ راضی ہوگئے سارے مسئلے حل ہوجائیں گے۔آخر فلپائن ، کوریائی جزائر ، جاپان، افریقہ، شرق وسطی، خلیج ، آسٹریلیا اور کونسا بحر وبر ہے جہاں امریکی فوجی اڈے موجود نہیں خود افغانستان میں اس وقت بگرام ، ہیرات، مزارشریف، شنداد میں ائیربیس اور کم از کم سات مزید عسکری مستقر موجود ہیں۔کیا حرج ہے اگر طالبان اسے ان میں سے کچھ اڈوں کی حفاظت کی ضمانت دے دیں تاکہ چین اور روس کی موجودگی میں اس کی دال روٹی بھی چلتی رہے۔تب تک کیوں نا مذاکرات مذاکرات کھیلا جائے آخر امریکہ کلنٹن سے لے کر ٹرمپ تک یہی تو کرتا آرہا ہے ۔اب تک کم سے کم تیس بار امریکی انتظامیہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوچکے ہیں۔

        کلنٹن نے تو طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کئے تھے اور ان سے افغانستان میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جواباً القاعدہ نے کینیا اور تنزانیہ میںا مریکی سفارت خانوں پہ حملہ کردیا تھا اور حملہ آور افغانستان سے نہیں کہیں اور سے گئے تھے۔نائن الیون کے بعد بش پالیسی نے تو دنیا بدل دی تھی اوباما نے چارج سنبھالتے ہی حقیقی امن کا ضامن افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کے انخلا کو قرار دیا لیکن امریکی فوجیوں کی تعداد تین گنا بڑھا دی۔اپنے دور صدارت کے آخری دنوں میں انہوں نے یہ تعداد کم کی لیکن صدر ٹرمپ نے فیصلہ کن جنگ کی ٹھان لی۔ مسئلہ لیکن وہ ہے ہی نہیں جو بتایا جاتا ہے اور جس کی بنیاد پہ پاکستان کی مشکیں کسی اور امداد میں کٹوتی کی جاتی ہے یعنی دہشت گردوں کا صفایا۔اصل مسئلہ ہے طالبان کو افغانستان میں امریکی موجودگی پہ راضی کرنا جس کے لیے پاکستان پہ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔اب اگر ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممالک مل کر طالبان سے امریکہ کی غیر موجودگی میں مذاکرات کر بھی لیتے ہیں تو ان کی حیثیت کیا ہوگی اس کا انداز ہ لگانا مشکل نہیں ہے۔اس کا اندازہ روس کو بھی ہے اور وہ جو پیغام دینا چاہتا ہے اس نے دے دیا ہے۔ طالبان امریکی افواج کی موجودگی میں افغانستان کے تقریبا ًنصف حصے پہ قابض ہوکر اور پینتیس فیصد اضلاع میں اپنی متوازی حکومت بنا کر روس اور چین کی گائڈلائن پہ چلنا چاہیں گے، یہ بعید از قیاس ہے۔انہوں نے حالات کے مطابق وہی پالیسی اپنائی جو کبھی سوویت روس کے خلاف ان کے بڑوں نے اپنائی تھی ۔جس وقت افغانستان میں روسی افواج پسپا ہو رہی تھیں ، پاکستان میں موجود سوویت روس کے جاں نثار ، افغان مجاہدین پہ امریکی پٹھو ہونے کاالزام لگاتے اور پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگاتے تھے۔ سوویت روس کو پسپا ہونا ہی پڑا۔اس جہاد میں امریکی اور امریکی ڈالر کب اور کس مقام پہ شامل ہوئے یہ کوئی راز کی بات نہیں۔خود امریکہ میں ایسے بے شمار گواہ اپنی تصنیفات ساتھ موجود ہیں جنہوں نے اعتراف کیا کہ یہ جنگ تو دراصل مٹھی بھر مجاہدین نے چند توڑے دار بندوقوں اور روس سے لوٹے گئے ان ٹینکوں کے ساتھ شروع کی تھی جنہیں گھات لگائے مجاہدین چکنی مٹی میں لپے کمبل پھینک کر ناکارہ بنا دیا کرتے تھے ۔ 
        یہ کہانیاں نہیں تھیں نہ ہی نسیم حجازی کے کسی ناول کے اقتباسات تھے۔ یہ تاریخی حقائق ہیں جن سے صرف نظر وہی کر سکتا ہے جس کا کوئی نظریہ نہ ہو۔ مارکس اور لینن کے پیرووکاروں کو جو بالشویک انقلاب کی مثالیں دیتے نہیں تھکتے،بولیویا کے چی گویرا اور کیوبا کے فیدل کاسترو کو ہیرو مانتے ہیں اور انقلاب فرانس کی عوامیت پہ لمبے لیکچر دیتے ہیں معلوم نہیں کیوں افغان عوام اور مجاہدین کی جدو جہد آزادی کو امریکی جہاد کا نام دے کر رد کر دیتے ہیں۔ اس جہاد میں جو خالص افغان عوام اور مجاہدین نے سویت روس کے خلاف شروع کیا اور جس میں بعد میں سعودی عرب ، پاکستان اور امریکہ نے اپنا حصہ ڈالا کہ ہر ایک کے اپنے مفادات تھے، امریکی جہاد کہناایک نظریے کی توہین ہی نہیں حقائق سے سنگین صرف نظر بھی ہے ۔

        پاکستان کی خوش قسمتی یہ رہی کہ اس جنگ کے دوران اس کی پوزیشن مذہبی اعتبار سے مضبوط اور واضح رہی۔ ایک طرف جارح سویت روس تھا جو ایک عرصہ افغانستان میں اپنے نظریات کی آبیاری کرتا رہا تھا دوسری طرف وہ مجاہدین تھے جو اس جارح کافر ملک کے خلاف ہتھیار اٹھا کر صف آرا ہوگئے تھے۔ پاکستان کا جغرافیہ اور اخلاقیات دونوں پابند تھے کہ وہ مجاہدین کی دامے درمے سخنے مدد کریں۔ ادھر امریکہ کو روس کے ساتھ پرانے بدلے چکانے تھے یوں پاکستان کی پانچوں گھی میں اور سر کڑاہی میں رہا۔ مجاہدین،پاکستان اور امریکہ ایک ہی پیج پہ اپنا اپنا کھیل کھیلتے رہے۔کل کے مجاہدین تو آج بھی امریکی آشیرباد میں ہونے والے انتخابات کی تیاری میں مصروف ہیں اور آج کے طالبان نے ہتھیار اٹھا رکھے ہیں جن پہ الزام ہے کہ ان کی پشت پناہی روس اور چین کررہے ہیں۔ ۔ یہ الزام لگانے والے یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ اب روس سپرپاور نہیں رہا پھر بھی امریکہ کو افغانستان سے نکلنے کا راستہ نہیںمل رہا۔وہ یہ ماننے کو تیار نہیں کہ مومن اللہ پہ بھروسہ کرلے تو وہ کسی کو بھی اس کا پشت پناہ بنا دیتا ہے۔ [قدسیہ ممتاز 92 نیوز]

        Afghanistan | World | The Guardian

        https://www.theguardian.com/world/afghanistan
        2 days ago - Afghanistan: national security adviser quits, sparking cabinet resignations. Hanif Atmar's exit, amid worsening security situation, is followed by ...

        Afghanistan - The New York Times

        www.nytimes.com/topic/destination/afghanistan
        World news about Afghanistan. Breaking news and archival information about its people, politics and economy from The New York Times.
        Related :

        Jihad, Extremism