Featured Post

National Narrative Against Terrorism دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘

National Narrative Against Terrorism دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ تاریخی فتویٰ ’’پیغام پاکستان‘‘ تمام مسالک ک...

Wednesday, December 25, 2019

جہاد کشمیر۔ تجزیہ و آپشنز


کشمیر 1947 سے زیر التوا تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے- اس مسلہ پر انڈیا اور پاکستان تین جنگیں لڑ چکے ہیں- اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، کشمیر کے پاکستان یا انڈیا میں کسی ایک سے الحاق کا فیصلہ کشمیریوں نے رائے شماری کے ذریعہ کرنا ہے ، جو ہندوستانی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ حال ہی میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو مکمل طور پر ہڑپ کرنے کے لئے آیین کے ا آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا جو کشمیر کو خصوصی حیثیت دیتا تھا ۔ یہ حتمی تصفیہ تک status quo اقامت برقرار رکھنے کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکہ اور عالمی طاقتیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ طور پر حل کیا جائے ، حالانکہ بھارت نے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ موجودہ حالات میں جبکہ انڈیا کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق سلب کرکہ ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ، پاکستان خاموش تماشائی نہیں بن سکتا ، انڈیا اور پاکستان میں جنگ کا شدید خطرہ ہے - اس لیے کشمیر میں جہاد ضروری ہو گیا ہے - ان حالات کا گہرائی میں تجزیہ اور ممکن آپشنز دریافت کرنے کی ضرورت کے پیش نظر یہ تحریر انگریزی اور اردو میں لکھی گئی۔.....[........]

انڈکس

1.مروجہ عالمی ماحول
2.صلیبی جنگ
3.یہودی تھرڈ ٹیمپلا
4.مریکہ اسرائیل۔ ہندوستان کا گٹھ جوڑ
5.غزوہ ہند
6.کشمیر
7.آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین میں ترمیم
8.بین الاقوامی رد عمل
9.کیا پاکستان تنہا ہے؟
10.جہاد اور قتال (لڑائی ، جنگ)  
    ا۔ ریاست کی ذمہ داری  
    ب۔ معاہدات
   پ۔ جہاد مقبوضہ کشمیر
   ج۔جہاد (جنگ ،قتال)
   چ۔ احکام جہاد۔ – جنگ  
   خ۔جہاد (قتال)جنگ کے اصول
11. پاکستان کے لئے آپشنز
12. جہاد کےانفرادی فوری عملی اقدام
13. حوالہ جات / روابط۔

پڑھیں ۔۔۔۔

Related :

Jihad, Extremism

    Thursday, December 5, 2019

    جہالت اور ترقی Ignorance and Progress



    Ignorance, Progress & Muslims

    Sadly, we are just not prepared to face reality. The reason Muslims have been left so far behind is their refusal to embrace modern education, and to cling to rote learning and dogma. By confusing Western thought and influence with rationality, we think we are better Muslims by rejecting modernity. As a prime example of this, consider the Ottoman refusal to install printing presses when they were first invented. The reason given was that this would result in the mass production of holy texts by machines instead of being calligraphed. Keep reading >>>>
    http://dunya.com.pk/news/authors/detail_image/x3977_73321083.jpg.pagespeed.ic.a3yQHzY9NE.jpg

    Wednesday, December 4, 2019

    اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار مددگار


      جو شخص کسی نیکی یا بھلے کام کی سفارش کرے، اسے بھی اس کا کچھ حصہ ملے گا اور جو برائی اور بدی کی سفارش کرے اس کے لئے بھی اس میں سے ایک حصہ ہے، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھنے واﻻ ہے
      (85 سورة النساء)

      یہ جہاد نہیں فساد فل ارض ہے 

     اور جب آپ کے پاس سے منہ پھیرتے ہیں تو زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کھیتیوں اور نسلوں کو برباد کرتے ہیں جب کہ خدا فساد کو پسند نہیں کرتا ہے (205) جب ان سے کہا جاتاہے کہ تقویٰ الٰہی اختیار کرو تو غرور گناہ کے آڑے آجاتا ہے ایسے لوگوں کے لئے جہّنم کافی ہے جو بدترین ٹھکانا ہے (206) اور لوگوں میں وہ بھی ہیں جو اپنے نفس کو مرضی پروردگار کے لئے بیچ ڈالتے ہیں اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے (207) ایمان والو! تم سب مکمل طریقہ سے اسلام میں داخل ہوجاؤ اور شیطانی اقدامات کا اتباع نہ کرو کہ وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے (208) پھر اگر کھلی نشانیوں کے آجانے کے بعد لغزش پیدا ہوجائے تو یاد رکھو کہ خدا سب پر غالب ہے اور صاحبِ حکمت ہے (209) یہ لوگ اس بات کا انتظار کررہے ہیں کہ ابر کے سایہ کے پیچھے عذابِ خدا یا ملائکہ آجائیں اور ہر امر کا فیصلہ ہوجائے اور سارے امور کی بازگشت تو خدا ہی کی طرف ہے
     (سورة البقرة:  210)

    Tuesday, December 3, 2019

    جہاد یا فساد Jihad or Fisad


    The self-appointed warriors of God known to the world as the Taliban have killed countless innocent people in the last ten years. They insist that they are doing all this for God and in submission to His directives. They have restated this stance of after their cowardly attack on Malalah Yusufsai. In support of this stance, they present the Qur’an and Hadith and certain incidents that occurred in the lifetime of the Prophet Muhammad (sws). Since people are generally unaware of religion and religious disciplines, they may be influenced by this line of reasoning. We, therefore, would like to present some facts in the following paragraphs in consideration of this scenario

    1. No doubt jihad is a directive of Islam. The Qur’an requires of its followers that if they have the strength, they should wage war against oppression and injustice. The primary reason for which this directive is to curb persecution which is the use of oppression and coercion to make people give up their religion. Those having insight know that Muslims are not given this directive of jihad in their individual capacity; they are addressed in their collective capacity regarding this directive. They are not individually addressed in the verses of jihad which occur in the Qur’an. Thus in this matter only the collectivity has the right to launch any such armed offensive. No individual or group of Muslims has the right to take this decision on their behalf. It is for this reason that the Prophet (sws) is reported to have said: A Muslim ruler is a shield; war can only waged under him.1 Even a little deliberation is enough for a person to conclude whether the Taliban are following this principle or blatantly violating it.

    2. The directive of jihad given by Islam is war for the cause of God; therefore, it cannot be waged while disregarding moral restrictions. Ethics and morality supersede everything in all circumstances and even in matters of war and armed offensives, the Almighty has not allowed Muslims to deviate from moral principles. Hence, it is absolutely certain that jihad can only be waged against combatants. It is the law of Islam that if a person attacks through his tongue, then this attack shall be countered through the tongue and if he financially supports the warriors then he will be stopped from this support; however, unless a person picks up arms to wage war, his life cannot be taken. So much so, if right in the battle field the enemy throws down his arms and surrenders, he shall be taken a prisoner; he cannot be executed after this. The words of the verse which mention the directive of jihad are: “and fight in the way of Allah with those who fight against you and do not transgress bounds [in this fighting]. Indeed, God does not like the transgressors,” (2:190). The Prophet (sws) forbade the killing of women and children during war.2 The reason for this is also that if they have embarked upon jihad with the army, it is not in the capacity of combatants. At best, they can boost the morale of the combatants and urge them through the tongue to fight.

    This then is the shari‘ah of God. But what are the Taliban doing? Men of learning like Mawlana Hasan Jan, Mawlana Sarfaraz Na‘imi and Dr Muhammad Faruq Khan never undertook to wage war against them. Malalah Yusufza’i is an innocent girl. She never took up arms against them. In spite of this, the Taliban insist that all these people deserve death. Is this merely because they had dared to differ with them? There is no doubt that in the presence of political authority in a place that authority has the right to punish criminals; it also is true that in this regard there cannot be any difference between a man and a woman. The Qur’an very explicitly states that whether a woman or a man is guilty of theft both will be punished and both have the same punishment. The same is true for an adulterer and an adulteress. However, when did the Taliban have political authority on the persons just mentioned and when did these persons commit crimes which are punishable by death as per the Islamic shari‘ah? The Qur’an very explicitly states that the death punishment can be meted out only in cases of murder and spreading anarchy in the land and not in any other crime. Who among the people pointed out above is guilty of murdering someone or was guilty of spreading anarchy by threatening the life, wealth or honour of someone? In reality, the Taliban themselves are guilty of these crimes and testify to their confessions every day.

    3. Polytheism, disbelief and apostasy are indeed grave crimes; however, no human being can punish another human being for these crimes. This is the right of God alone. In the Hereafter too, He will punish them for these crimes and in this world it is He Who does so if He intends to do so. The matter of the Hereafter is not under discussion here. In this world, this punishment takes place in the following manner: when the Almighty decides to reward and punish people in this very world on the basis of their deeds, He sends His messenger towards them. This messenger conclusively communicates the truth to these people such that they are left with no excuse before God to deny it. After that the verdict of God is passed and those people who even after the conclusive communication of the truth insist on disbelief and polytheism are punished in this world. This is an established practice of God which the Qur’an describes in the following words: “And for each community, there is a messenger. Then when their messenger comes, their fate is decided with full justice and they are not wronged.” (10:47)

    This punishment is generally given in the manner it was given to the people of Noah (sws), the people of Hud (sws), the people of Salih (sws), the people of Lot (sws), the people of Shu‘ayb (sws) and to some other nations. However, if a messenger has a substantial number of companions and after migrating from their people, they are also able to gain political authority at some place, then this punishment is implemented through the swords of the messenger and his companions. It is this second situation which arose in the case of Muhammad (sws). Thus the active adversaries among his opponents first met their fate; after this a general order of killing the rest of the adversaries was given. For them the declaration of this punishment came in 9th hijrah on the day of hajj-i akbar. Following are the words of this directive mentioned in the Qur’an: “Then when the sacred months [after the hajj-i akbar] have passed, kill these Idolaters wherever you find them, and [for this objective] capture them and besiege them, and lie in wait for them in each and every ambush. But if they repent and are diligent in the prayer, and give zakāh, then leave them alone.” (9:5)

    This is the punishment of God which was meted out to the Idolaters of Arabia. When such a punishment descends on the perpetrators, no exception is given to women and children and they are destroyed the way the nations of Noah (sws) Hud (sws), Salih, Lot (sws) and Shu‘ayb (sws) were destroyed. It is thus mentioned in various narratives that when troops were sent to implement this punishment, he was asked what to do about the women and children of the Idolaters who would also be there; at this, the Prophet (sws) replied that they were from among them.3 It was these people about whom he had directed that if they embraced faith at that time and then became apostates and later adopted disbelief they would deserve this same punishment of death.4

    In spite of conclusive communication of the truth, the punishment of these people was deferred till 9 AH because they were not active adversaries and there was a chance that they might repent and hence be saved from punishment. On the other hand, people who besides their rejection of the truth became open and active adversaries were not given this respite. They were killed whenever it became possible. Abu Rafi‘, Ka‘b ibn Ashraf, ‘Abdullah ibn Khattal, his slave-girls and from among the prisoners of the battles of Badr and Uhud ‘Uqbah ibn Abi Mu‘it, Nadr ibn al-Harith and Abu ‘Izzah et al. were killed for this very reason.

    This was the verdict of God which is necessarily implemented after conclusive communication of the truth by His messengers. It is about this verdict that the Qur’n has said: “You shall never see any change in this practice of God,” (17:77). Its nature is the same as of the sacrifice of Ishmael (sws) and the incident of Khidr. It is not related to us human beings. Just as we cannot drill a hole in the boat of a poor person to help him and cannot kill a disobedient boy nor embark upon slaughtering any of our sons on the basis of a dream as Abraham (sws) did, similarly, we cannot undertake this task except if a revelation comes from God or if He directly gives an order. Everyone knows that the door to this has permanently been closed.

    The incidents which the Taliban are presenting to support their measures are of the nature just described. This is nothing but audacity to generalize for themselves what specifically rests in the hands of God. There can be no greater a crime than this on God’s earth. Every believer should seek God’s refuge from this. [Javed Ahmad Ghamidi response to letter by Taliban]

    1. Abū ‘Abdullāh Muhammad ibn Ismā‘īl al-Bukhārī, Al-Jāmi‘ al-sahīh, 2nd ed. (Riyād: Dār al-salām, 1999), 489, (no. 2957).

    2. Al-Bukhārī, Al-Jāmi‘ al-sahīh, 498, (no. 3015); Abū al-Husayn ibn Hajjāj Muslim al-Nīsabūrī, Al-Jāmi‘ al-sahīh, 2nd ed. (Riyād: Dār al-salām, 2000), 303, (no. 1744).
    3. Al-Bukhārī, Al-Jāmi‘ al-sahīh, 497, (no. 3012); Muslim, Al-Jāmi‘ al-sahīh, 303, (no. 1745).
    4. Al-Bukhārī, Al-Jāmi‘ al-sahīh, 498, (no. 3017).

    Monday, December 2, 2019

    اسلام اور حکمران, مسئلہ تحکیم

    آیت تحکیم اور سید قطب کی کج فہمی

    الحمد للہ والصلوۃ والسلام علی رسول اللہ اما بعد !

    جب بھی کوئی شخص آئمہ تفسیر کی تفاسیر کامطالعہ کرے  گا تو اس کو بغور دیکھنے پر یہ بات ملے گی کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود، سیدنا عبداللہ بن عباس،سیدنا براء بن عازب،سیدنا حذیفہ بن یمان ،  ابراہیم نخعی،سعدی،ضحاک،ابو صالح،ابو مجلز،عکرمہ،قتادہ، عامر،شعبی،عطاءوطاؤوس اور اسی طرح امام طبری نے”جامع البیان “میں،امام غزالی نے”مستصفیٰ”میں،امام ابن عطیہ نے”محرر وجیز” میں،امام فخر الدین رازی نے  “مفاتیح الغیب “میں،امام قرطبی اور امام ابن جزی نے ” تسہیل ” میں،ابو حیان نے “بحر محیط” میں،حافظ ابن کثیر نے  “تفسیر القرآن العظیم”میں ، علامہ آلوسی نے ” روح المعانی ” میں  ، امام طاہر بن عاشور نے ” التحریر والتنویر ” اور شیخ شعراوی  نے اپنی  “تفسیر ” میں،الغرض تمام مفسرین  نےآیت تحکیم کی ایک ہی متفقہ تفسیر بیان فرمائی ہےکہ:

    اللہ تعالی کے  نازل کردہ فیصلے کے مطابق  فیصلہ نہ کرنے والا اس وقت کافر ہو گا ، جب اللہ تعالی کے فیصلے کو دل سے نہ مانے اور زبان سے اس کا انکار کرے ۔

    لیکن ان تمام حضرات کے مقابلے میں سید قطب اس آیت کی تفسیر میں کہتے ہیں کہ :

    “اس قطعی و جازم  ،سب کےلیے عام اور سب کو شامل بات   میں جھگڑنا  حقیقت سے منہ پھیر کر بھاگنے  کے سوا کچھ نہیں ، اس قسم کے فیصلہ میں تاویل کرنا قرآنی  کلمات میں تحریف کرنا ہے۔” 

    (فی ظلال القرآن” پ 6 مائدہ، تحت الآیۃ 44،  2/898.)

    لیکن اگر غور کریں تو آپ دیکھیں گے کہ سید قطب نے یہ بات کہہ کر تمام آئمہ کرام کو قرآن کے کلمات  میں تحریف کرنے والا ٹھہرا دیاہے۔کیونکہ ان تمام آئمہ عظام  نے اس آیت کے ظاہری  معنی میں تاویل کر کے فرمایا کہ:

    “اللہ تعالی کے فیصلے کا منکر کافر ہے، جبکہ اللہ تعالی کے  نازل کردہ فیصلے  کے مطابق فیصلہ نہ کرنے  والا کافر نہیں۔” 

    سید قطب کی اس تکفیری سوچ کو اگر ہم ماضی میں تلاش کریں  تو سوائے خارجیوں کے اور کوئی اس سوچ کا حامل نہیں ملتا، امام آجری “الشریعہ ” میں فرماتے ہیں کہ:

    عطاء بن دینار سے مروی ہے کہ سعید بن جبیر علیہ الرحمہ نے اللہ تعالی کے فرمان :

    (واخر متشابہات) (آلعمران 8) کے بارے میں فرمایا  : متشابہات قرآن کریم میں وہ آیات ہیں کہ جب  ان کی تلاوت کی جائے تو  پڑھنے والوں کو ان کے معانی سمجھنے میں شبہ واقع ہو ، اسی سبب سے وہ شخص گمراہ ہو جاتا ہے  جو یہ کہے کہ اس آیت کے یہی معنیٰ ہیں جو میں نے سمجھا (حالانکہ متشابہ آیات کا حقیقی معنی اللہ تعالی ہی کو معلوم ہے ، اور آیات کا ظاہر غیر مراد ہوا کرتا ہے ) ہر گروہ قرآنِ مجید کی کوئی آیت پڑھتا ہے ، اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ ہدایت کو پہنچ چکا ہے ۔

    اور جس متشابہ آیت  کے معنی    کے پیچھے حروریہ  (یہ خوارج کا ایک نام ہے ) لگ گئے وہ اللہ تعالیٰ کا فرمان  (وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّـٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْكَافِرُوْنَ) (44) ہے ،چنانچہ وہ اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کیلئے اس آیت کا سہارا لیتے ہیں:

    (ثُـمَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّـهِـمْ يَعْدِلُوْنَ (1) 

    وہ لوگ جنہوں نے  کفر کیا  وہ اپنے رب کے ساتھ برابری والے ٹھہراتے ہیں ، یعنی مشرک ہیں “ 

    لہذا جب کوئی حکمران ناحق فیصلہ کرتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ اس نے کفر کیا ، اور جو کفر کرے اس نے رب تعالیٰ کے ساتھ  کسی کو شریک   ٹھہرایا اور جو رب تعالی کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائے بے شک وہ مشرک ہے ، لہذا یہ امت مشرک ہے ، پھر وہ بغاوت کیلئے نکلتے ہیں ، اور اہل اسلام کو قتل کرنے کے درپے ہوجاتے ہیں۔

    (“الشریعہ ” باب ذکر السنن والآثار فیما ذکرناہ ، ر:44، 1/341.)

    اسی طرح سید قطب نے علماء حق کی مخالفت کرتے ہوئےنظریہ علمائے حق کو  زمانہ جاہلیت  کی ثقافت  قرار دے دیا ، کہتے ہیں کہ : بہت ساری ثقافتیں جنہیں ہم اسلامی ثقافت  اور اسلامی نظریہ ، یا اسلامی فلسفہ ، یا اسلامی فکر سمجھتے ہیں ، حالانکہ حقیقت میں وہ سب زمانہ جاہلیت کی باتیں ہوا کرتی ہیں ۔

    (معالم فی الطریق ” جیل قرآنی فرید ، ص 17،18)

    چنانچہ آپ دیکھ لیجئے کہ سید قطب کی گمراہی کا سبب یہی ہے  کہ اس نے  وحی الٰہی کو  سمجھنے کیلئے پختہ علمائے اسلام  کی تفاسیر سے استفادہ کرنے کی بجائے اپنے اجتہاد کو ترجیح دی۔ اور قرآن کریم کو سمجھنے کیلئے  اس نے اپنے ہی آئینے اور اپنی ہی ذات پر اعتماد کر لیا ، اور اپنے خاص تصورات پر  ہی اس کا دارومدار ہے ۔اس طرح قرآن کریم کی تفسیر کے معاملے میں سید قطب نے اپنے آپ کو اہل علم  کے مرتبہ سے گرا دیا  ۔ 

    چنانچہ وہ اپنی کتاب “التصویر الفنی ” کے آغاز میں  یوں رقمطراز ہیں :

    ” میں مدارس علمیہ  میں داخل ہوا ، کتب تفسیر میں  تفسیر قرآن پڑھی ، اساتذہ سے تفسیر سنی  ، تو جو قرآن میں نے  اساتذہ سے پڑھا تھا یا سنا تھا ، اس قرآن کو اتنا خوبصورت اور لذیذ نہیں پایا ، جو لذیذ و جمیل قرآن میں نے بچپن میں پایا تھا ، آآآہ! قرآن کے حسن و جمال کی تمام علامتیں  مِٹ کر رہ گئیں ، یہ (علماء کے پاس پڑھا جانے والا )قرآن لذت و شوق سے خالی ہے ، بلکہ تم بھی دو قرآن پاؤ گے ، ایک بچپن والا شوق دلانے والا ،میٹھا اور آسان قرآن ، اور دوسرا جوانی  کا قرآن  جو مشکل ، تنگ ، پیچیدہ ،  اور ریزہ ریزہ ہے ، تفسیر کے معاملہ میں   کسی اور کی پیروی کو ایک جرم خیال کرنے لگا ، یہ سوچ کر میں اسی قرآن کی طرف پلٹ آیا  جو تفسیر کے بغیر مصحف میں ہے ، اس قرآنِ عظیم کی طرف نہیں جو کتب تفسیر میں ہے ، تو اب جب میں نے تفسیر کے بغیر قرآن پڑھا  تو اپنا  خوبصورت   اور لذیذ کھویا ہوا قرآن دوبارہ پالیا ، جو شوق کو ابھارنے والا ہے……۔

    (التصویر الفنی فی القرآن ،لقد وجدت القرآن ص 8)

    والعیاذ باللہ العظیم

    استغفر اللہ اتوب الیہ

    آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ یہ کس قدر  خطرناک عبارت ہے ،  قرآن کو سمجھنے کے معاملے میں  اس شخص کا طریقہ اور ذہنیت  صاف معلوم ہو رہی ہے ، اس شخص نے علمائے امت کی ان کاوشوں  سے مکمل طور پر منہ موڑ لیا  جنہوں نے چودہ سو سال سے نص قرآنی اور اس کے فہم کیلئے محنت کی ، بلکہ جو انہوں نے علمی خلاصہ و نتیجہ  پیش کیا  اُسے یہ شخص زمانہ جاہلیت کی  سوچ قرار دیتا ہے ، اور اپنی اس سمجھ پر  اعتماد کرتا ہے جو بطور خود بچپن میں محسوس کیا کرتا تھا  ، اس علمی دقیق و پختہ شعور کے بغیر جو علمائے امت کو حاصل ہے  ، وہ اپنے اس کلام سے یہی بتانا  چاہتا ہے  کہ کسی بھی آیت کے کوئی  دقیق معنی ٰ نہیں ہوا کرتے ، جس کے استنباط (اَحکام نکالنے)  کے لئے علماء کی ضرورت  ہو ، حالانکہ اس کی یہ بات  خود قرآنِ کریم کے بھی خلاف ہے ۔

    ارشاد باری تعالیٰ ہے :

    ولَوْ رَدُّوْهُ اِلَى الرَّسُوْلِ وَاِلٰٓى اُولِى الْاَمْرِ مِنْـهُـمْ لَـعَلِمَهُ الَّـذِيْنَ يَسْتَنْبِطُوْنَه مِنْـهُـمْ (سورۃ النساء 83) 

    اور اگروہ  اس معاملے کو رسول ﷺ اور اپنی جماعت کے ذمہ دار اصحاب تک پہنچاتے تو وہ اس کی تحقیق کرتے جو ان میں تحقیق کرنے والے ہیں۔ 

    تکفیری فکرو سوچ ہر زمانے میں  اس آیت میں  تحریف کر کے پیدا کی گئی ہے ، اور تاریخ اسلام کے ہر دور میں اس آیت کے صحیح معنیٰ و مفہوم  کو جو اہل علم  حضرات بیان کرتے چلے آئے ہیں  ، اُسے چھوڑ کر خارجی  حضرات  اس آیت کے غلط معنیٰ و مفہوم بیان کر کے  بغاوت و قتل و غارت گری کرتے چلے آرہے ہیں ، جیسا کہ خطیب بغدادی  نے “تاریخ بغداد ” میں روایت کیا ہے “ابن ابن داؤد کہا کرتے تھے کہ :

    خوارج میں سے ایک شخص مامون الرشید کے پاس پیش کیا گیا ، مامون نے پوچھا : تمہیں ہماری مخالفت پر کس چیز نے ابھارا ؟

    اس نے کہا : کتاب اللہ کی ایک آیت نے ۔

    مامون نے کہا کون سی آیت ؟ 

    اس نے کہا  اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :

    وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّـٰهُ فَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْكَافِرُوْنَ (44)

    مامون نے کہا : کیا تم یہ جانتے ہو کہ  یہ آیت اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُتاری گئی ہے ؟

    اس نے کہا :جی ہاں 

    مامون نے کہا : تمہارے پاس کیا دلیل ہے ؟

    اس نے کہا : اِجماعِ امت (یعنی سارے مسلمان یہی کہتے ہیں  کہ یہ اللہ تعالی کی نازل کردہ کتاب ہے ، اس کے سِوا کوئی دلیل نہیں)

    مامون نے کہا : جس طرح تم نے اس کے اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے پر اِجماعِ امت  کی بات مان لی ، اِسی طرح اس کی تفسیر کے معاملے  میں بھی اِجماعِ امّت کی بات مان لو! (کہ کافر وہ ہے جو اللہ کے نازل کردہ فیصلے کامنکر ہو ، وہ حاکم کافر نہیں جو اللہ کے نازل کردہ فیصلے کو  دل سے مانتا ہو ،لیکن عمل نہ کرے ) اِس پر اُس خارجی نے کہا  کہ آپ نے بالکل درست کہا ، اور السلام علیک یا امیر المومنین کہتا ہوا چلا گیا۔

    (“تاریخ بغداد” حرف الھاء من آباء العبادلۃ .5330  ،عبداللہ امیر المومنین المامون بن ھارون الرشید….اِلخ ، 10/184.183 )

    اللہ تعالیٰ ہمیں ہر فتنے سے محفوظ فرمائے  ، سنتِ نبویﷺ اور منہج سلف کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
    http://alfitan.com/2017/11/23/
    .................................................................
    المآئدۃ - تفسیر ضیاء القرآن

     وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ ( 5:44)
    جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں

    وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ( 5:45)
    اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی ظالم ہیں

    وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ (5:47)

    اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی فاسق ہیں


    یہاں فرمایا کہ جو لوگ اللہ کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے وہ کافر ہیں۔ اسی سورہ  المآئدۃ  کی آیت نمبر 45 میں ایسے لوگوں کو ظالم کہا گیا اور آیت نمبر 47 میں ایسے لوگوں کو فاسق کہا گیا۔ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ آیات صرف یہودیوں اور عیسائیوں کے بارے میں نازل ہوئیں۔ لیکن یہ درست نہیں ۔ کیونکہ کسی خاص شخص کے متعلق کسی آیت کے نازل ہونے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ آیت بس اسی سے مخصوص ہو کر رہ گئی ۔ اس کا حکم اب کسی دوسرے شخص پر نافذ نہیں ہوگا۔ اس لئے صحیح یہی ہے کہ اسے یہود کے ساتھ مخصوص نہ کیا جائے بلکہ اس کا مفہوم عام رکھا جائے۔ چنانچہ علماء اہل سنت نے من لم یحکم بما انزل اللہ مستھینا بہ منکر الہ ۔ یعنی جو شخص اللہ کے حکم کی توہین اور تحقیر کرتے ہوئے اس کے مطابق فیصلہ نہ کرے گا وہ کافر ہوگا۔ کیونکہ احکام شرعیہ کی توہین اور تحقیر کی صرف وہی جرات کر سکتا ہے جس کا دل ایمان ویقین کے نور سے خالی ہو۔ 

    علامہ بیضاوی رحمۃ اللہ علیہ نے ایسے شخص کو کافر، ظالم اور فاسق کہنے کی بڑی لطیف وجہ بیان کی ہے فرماتے ہیں:

    1. فکفرہم لانکارہ وظلمہم بالحکم بخلافہ وفسقہم بالخروج عنہ ۔ یعنی اس وجہ سے کہ انہوں نے احکام الٰہیہ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا وہ کافر ٹھہرے۔
    2. اور اس وجہ سے کہ انہوں نے اس قانون کو چھوڑ دیا جو عین عدل وانصاف تھا وہ ظلم کے مرتکب ہوئے
     3. اور اس لئے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حدوں کو توڑا وہ فاسق کہلائے۔ 
    اس کے بعد بیضاوی فرماتے ہیں کہ یہ بھی جائز ہے کہ یہ تینوں لفظ کفر، ظلم اور فسق احکام الٰہیہ سے سرتابی کرنے والوں کے مختلف حالات کے پیش نظر کہے گئے ہوں۔ 

    یعنی اگر اس نے یہ سرتابی ازراہ تمردو تحقیر کی تو وہ کافر ہے-

    اور اگر دل میں انکار تو نہیں بلکہ ویسے حکم عدولی ہو گئی تو وہ ظالم وفاسق ہوگا۔ 

    ویجوزان یکون کل واحدۃ من الصفات الثلاث باعتبار ھال انضمت الی الامتناع عن الحکم بہ ملائمۃ لھا (بیضاوی) سچ تو یہ ہے کہ ان آیات کے بعد کسی مسلمان کے لئے کوئی گنجائش نہیں رہتی کہ وہ اپنے لئے، اپنی قوم اور رعایا کے لئے ایسے قوانین تجویز کرے جو احکام خداوندی کے خلاف ہوں
    [المآئدۃ  , - تفسیر ضیاء القرآن, پیر کرم شاہ الازہری]
    ..................................................
    تفہیم القرآن

    ”یہاں اللہ تعالیٰ نے اُن لوگوں کے حق میں جو خدا کے نازل کردہ  قانون کے مطابق فیصلہ  نہ کریں تین حکم ثابت کیے ہیں۔ ایک یہ کہ وہ کافر ہیں ، دوسرے یہ کہ وہ ظالم ہیں، تیسرے یہ کہ وہ فاسق ہیں۔ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ جو انسان خدا کے حکم اور اس کے نازل کردہ قانون کو چھوڑ کر اپنے یا دُوسرے انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین پر فیصلہ کرتا ہے، وہ دراصل تین بڑے جرائم کا ارتکاب کرتا ہے ۔ 

    1.اوّلاً اس کا یہ فعل حکمِ خداوندی کے انکار کا ہم معنی ہے اور یہ کفر ہے۔

    2. ثانیاً اس کا یہ فعل عدل و انصاف کے خلاف ہے، کیونکہ ٹھیک ٹھیک عدل کے مطابق جو حکم ہو سکتا تھا وہ تو خدا نے دے دیا تھا ، اس لیے جب خدا کے حکم سے ہٹ کر اس نے فیصلہ کیا تو ظلم کیا۔ 

    3. تیسرے یہ کہ بندہ ہونے کے باوجود جب اس نے اپنے مالک کے قانون سے منحرف ہو کر اپنا یا کسی دُوسرے کا قانون نافذ کیا تو درحقیقت بندگی و اطاعت کے دائرے سے باہر قدم نکالا اور یہی فسق ہے۔

    یہ کفر اور ظلم اور فسق اپنی نوعیت کے اعتبار سے لازماً انحراف  از حکمِ خداوندی کی عین حقیقت میں داخل ہیں ۔ ممکن نہیں ہے کہ جہاں وہ انحراف موجود ہو وہاں تینوں چیزیں موجود نہ ہوں۔

     البتہ جس طرح انحراف کے درجات و مراتب میں فرق ہے اسی طرح ان تینوں چیزوں کے مراتب میں بھی فرق ہے۔ 

    جو شخص حکمِ الہٰی کے خلاف اس بنا پر فیصلہ کرتا ہے کہ وہ اللہ کے حکم کو غلط اور اپنے یا کسی دُوسرے انسان کے حکم کو صحیح سمجھتا ہے وہ مکمل کافر اور ظالم اور فاسق ہے۔ 

    اور جو اعتقاداً حکمِ الہٰی کو برحق سمجھتا ہے مگر عملاً اس کے خلاف فیصلہ کرتا ہے وہ اگر چہ خارج از مِلّت  تو نہیں ہے مگر اپنے ایمان کو کفر، ظلم اور فسق سے مخلوط کر رہا ہے۔

     اِسی طرح جس نے تمام معاملات میں حکمِ الہٰی سے اِنحراف اختیار کر لیا ہے وہ تمام معاملات  میں کافر،  ظالم اور فاسق ہے۔ 

    اور جو بعض معاملات میں مطیع اور بعض میں منحرف ہے اس کی زندگی میں ایمان و اسلام اور کفر و ظلم  و فسق کی آمیزش ٹھیک ٹھیک اسی تناسب کے ساتھ ہے جس تناسب کے ساتھ اس نے اطاعت اور انحراف کو ملا رکھا ہے۔

     بعض اہلِ تفسیر نے ان آیات کے اہلِ کتاب کے ساتھ مخصُوص قرار دینے کی کوشش کی ہے ۔ مگر کلامِ الہٰی کے الفاظ میں اس تاویل کے لیے کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اس تاویل کا بہترین جواب  وہ ہے جو حضرت حذیفہ ؓ  نے دیا ہے۔ ان سے کسی نے کہا کہ یہ تینوں آیتیں تو بنی اسرائیل کے حق میں ہیں۔ کہنے والے کا مطلب یہ تھا کہ یہودیوں میں جس نے خدا کے نازل کردہ حکم کے خلاف فیصلہ کیا ہو وہی کافر ، وہی ظالم اور وہی فاسق ہے۔ اس پر حضرت حذیفہ ؓ نے فرمایا   نعم الاخرۃ لکم بنو اسرائیل اَن کانت لھم کل مُرّ ۃ ولکم کل حلوۃ کلّا واللہ لتسلکن طریقھم قدر الشراک۔” کتنے اچھے بھائی ہیں تمہارے لیے یہ  بنی اسرائیل کہ کڑوا کڑوا سب اُن کے لیے ہے اور میٹھا میٹھا سب تمہارے لیے ! ہرگز نہیں ، خدا کی قسم تم انہی کے طریقہ پر قدم بقدم چلو گے۔ [تفہیم القرآن]

    http://www.tafheemulquran.net/1_Tafheem/Suraes/005/77.html

    --------------------------------------------------------------------------

    بسم اللہ الرحمن الرحیم​
    الحمدلله الحكم العدل الفرد الصمد الذي اذا حكم فهو احكم الحاكمين واذا أرحم فهو أرحم الراحمين واذا أخذ فهو قوي العزيز المتين- والصلوة والسلام على النبي الكريم الصادق الوعد الامين.الداعي الى توحيد رب العالمين.المبعوث رحمة للعالمين.وعلى آله وصحبه اجمعين. اما بعد:

    اللہ تعالی کے نازل کردہ حکم کے مطابق فیصلہ کرنا دین ،ایمان اور توحید ہے دین اس لئے ہے کہ سارا دین اسلام ،اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے ہی تو ہیں اورایمان اس لئے ہے کہ اس کے بغیر ایمان نا مکمل ہے کیونکہ ایمان صرف زبان کا قول نہیں ہے کہ میں مومن ہوں بلکہ زبان کے قول و عمل اورقلب و بدن کے عمل کا مجموعہ ہے اور اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلہ کے مطابق زندگی گزارنا ہی ایمان کامل کی علامت ہے ۔اور توحید اس لئے ہے کہ توحید کی تینوں قسموں میں اس کا شمار ہوتا ہے توحید ربوبیت ،کیونکہ اللہ تعالی حاکم ہے اوراپنے فیصلوں سے پوری کائنات کی تدبیر کرتا ہے توحید الوہیت ،کیونکہ جوشخص اللہ تعالی کے فیصلوں کے مطابق زندگی گزارتا ہے وہ اللہ تعالی کی بندگی میں رواں دواں ہوتا ہے اللہ تعالی سے ڈرتے ہوئے محبت اور امید کے ساتھ, تویہ عین عبادت ہے اور توحید اسماء و صفات،کیونکہ اللہ تعالی حکیم (حکمت والا) ہے ۔
    یہ جاننا ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلوں کے مطابق گزارے، چاہے وہ حاکم ہو یا محکوم، مرد ہو یا عورت ،چھوٹا ہو یا بڑا ،امیر ہو یا غریب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور صرف ایک گروہ (حکمران )پر اس مسئلے کو فرض کردینا اور ہمیشہ صرف اسی کا ذکر کرنا اورصرف اسی کا رد کرنا درست طرز عمل نہیں ہے بلکہ اس مسئلے میں سب شامل ہیں جو بھی اللہ تعالی کی نازل کردہ شریعت کے خلاف فیصلہ کرے سب کی تردید کرنی چاہیے اور سب کو راہ حق کی طرف بلانا چاہیے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمران پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن انصاف کے نقطہ نظر سے سب کو آگاہ کرنا چاہیے ۔
    حکمران کے معاملے میں، جب وہ اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف فیصلہ کرے ،اہل قبلہ (مسلمان) تین گروہوں میں بٹ گئے :
    ۱۔ خوارج:
    یہ وہ گروہ ہیں جو کبیرہ گناہوں کی وجہ سے مسلمانوں پر کفر اکبر کا فتوی لگاتے ہیں۔ ان کے نزدیک کبیرہ گناہ کا مرتکب کافر ہے ۔ انکا عقیدہ ہے کہ ایسا حکمران کفر اکبر کا مرتکب ہے یعنی وہ دائرہ اسلام سے خارج اورایسے حکمران کا ایمان ہے ہی نہیں اور یہ باطل ہے ۔
    ۲۔مرجیئہ:
    یہ وہ گروہ ہے جو اعمال کو ایمان سے خارج قرار دیتے ہیں اوریہ کہ ایمان زیادہ یا کم نہیں ہوتا ،ان کے نزدیک کبیرہ گناہ کا مرتکب پکا مومن ہے اس کے ایمان میں کوئی کمی نہیں ہوتی ۔ انکا عقیدہ ہے کہ ایسا حکمران مومن ہے اوراس کا ایمان کامل ہے اس کے ایمان میں کوئی فرق نہیں پڑتااور یہ بھی باطل ہے ۔
    ۳۔اہل السنۃ والجماعۃ :
    یہ وہ گروہ ہے جو نبی اکرمﷺ کی سنت (طریقے) پر جمع ہوئے اوران کے نزدیک ایمان ،زبان کا قول اور دل و بدن کے عمل کامجموعہ ہے جو اللہ تعالی کی فرماں برداری سے بڑھتا ہے اور نافرمانی سے کم ہوتا ہے ۔اور یہی حق ہے۔ انکا عقیدہ ہے کہ ایسے حکمران پر حکم نافذ کرنے سے پہلے تفصيل بیان کرنا ضروری ہے اور پھر اس تفیصل کے مطابق اس پر حکم نافذ کیا جاتا ہے۔ تفیصل ملاحظہ فرمائیں:
    جب بھی کوئی حکمران فیصلہ کرتا یا قانون پاس کرتا ہے تو اس کی دو صورتیں ہیں:
    ۱۔اللہ تعالی کے فیصلے کے مطابق ہوتا ہے یہی حق ہے اور یہی مقصود ہے ۔ ایسا حکمران اجر و ثواب کا مستحق ہے۔
    ۲۔ اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف ہو۔
    اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف
    اس کی مزید دو مختلف صورتیں ہیں:
    الف ۔
    اس فیصلے کو جواس (حکمران )نے نافذ کیا اور وہ فیصلہ اللہ تعالی کی شریعت کے خلاف ثابت ہوا اور اس (حکمران)کا یقین و عقیدہ ہے کہ یہ فیصلہ جائز ہے (استحلال) یا اللہ تعالی کے فیصلے سے بہتر وافضل ہے (تفضیل) یا اس کے برابر ہے (مساوات) یا اسے جاننے کے بعد یا یقین کرنے کے بعد جھٹلا دے (جحود) یا اس پر بغیر یقین کے جھٹلا دے (تکذیب)یا اللہ تعالی کے نازل کردہ شریعت کو ہٹا کر اپنا فیصلہ اس کی جگہ پر ثابت کر دے اور اسے شریعت کی طرف منسوب کر دے (تبدیل) ،یہ سب صورتیں کفر اکبر کی صورتیں ہیں ۔ان کی وجہ سے فیصلہ کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ اسکی تفیصل ملاحظہ فرمائیں:
    کفر اکبر کی چھ صورتیں ہیں جو بیان ہو چکی ہیں ان کی تفصیل یہ ہے ۔
    ۱۔استحلال
    اگر کوئی اپنے فیصلے کو، جو اللہ تعالی کی نازل کردہ شریعت کے خلاف ہے، جائز سمجھے( اسے استحلال کہتے ہیں)تو اس کے کفر اکبر کا مرتب ہونے پر اجماع ہے ۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں
    اور انسان جب کسی حرام چیز کو حلال کردے، جس کے حرام ہونے پر اجماع ہو یاکسی حلال چیز کو حرام کر دے جس کے حلال ہونے پر اجماع ہو یا اس شرع کو تبدیل کر دے جس پر اجماع ہو تو وہ کافر و مرتد ہو گا اورا س پر فقہاء کا اتفاق ہے ۔ اور ایسے شخص کے متعلق اللہ تعالی کا یہ فرمان نازل ہوا (ایک قول کےمطابق) (وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ)
    (سورۃ المائدہ :آيت 44)
    یعنی یہ وہ شخص ہے جو اللہ تعالی کے فیصلے کے خلاف اپنے فیصلے کو جائز سمجھتا ہے۔
    (فتاوی ابن تیمیہ جلد نمبر3صفحہ نمبر267)
    شیخ بن باز رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:
    ‘‘ اس شخص کے کافر ہونے پر علماء کا اجماع ہے ،جس نے کسی ایسی حرام چیز کو حلال سمجھا ،جسے اللہ تعالی نے حرام کر دیا ہے یا حلال کو حرام سمجھا، جسے اللہ تعالی نے حلال کردیا ہے۔’’
    (فتاوی بن بازجلد نمبر 2صفحہ 330)
    ۲۔ تفضیل
    اگر اپنے فیصلے کو، جو اللہ تعالی کےحکم کے خلاف ہے ،اللہ تعالی کے فیصلے سے بہتر اور افضل سمجھے (اسے تفضیل کہتے ہیں) اس کی دلیل ارشاد باری تعالی ہے ۔
    (وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّـهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ)
    (سورۃ المائدہ :آیت نمبر50)
    شیخ بن باز (رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں:
    ‘‘جس نے اللہ تعالی کے فیصلے کے خلاف فیصلہ کیا یہ سمجھتے ہوئے ،کہ اس کا فیصلہ اللہ تعالی کے فیصلے سے بہتر ہے تو وہ سب مسلمانوں کے ہاں کافر ہے ۔’’
    (فتاوی بن بازجلد نمبر4صفحہ نمبر416)
    اور کفر اکبر اس لئے ہے کہ اس نے قرآن مجید کی اس آیت کو جھٹلایا۔
    ۳ ۔مساوات
    اگر اپنے فیصلے کو ،جو اللہ تعالی کےحکم کے خلاف ہے ، اللہ تعالی کے فیصلے کے برابر سمجھے (اسے مساوات کہتے ہیں)
    کیونکہ اس نے قرآن مجید کی اس آیت کو جھٹلایا ،جو اوپر بیان ہو چکی ہے ۔
    شیخ بن باز (رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں:
    ’’جس نے یہ یقین کیا کہ وہ قوانین اور فیصلے ،جنہیں لوگ بناتے ہیں، شریعت اسلام سےبہتر ہیں یا اس کے برابر ہیں یا ان کی طرف لوٹ کر فیصلہ کرنا جائز ہے ۔۔۔۔۔تووہ کافرہے۔
    (فتاوی بن باز جلد نمبر1صفحہ نمبر132)
    ۴۔ جحود
    اگر اللہ تعالی کے فیصلے کو جاننے اور یقین کرنے کے بعد جھٹلا دے (اسے جحودکہتے ہیں)۔اسکی دلیل ،اجماع ہے۔
    شیخ بن باز(رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں:
    ‘‘اور اسی طرح اس کے حق میں جس نے کسی چیز کو جھٹلادیا ،جسے اللہ تعالی نے واجب کردیا ۔۔۔۔۔۔تو بیشک وہ کافر اور مرتد ہے اگرچہ وہ اسلام کا دعویٰ کرے ،اس پر اہل علم کا اجماع ہے۔’’
    (فتاوی بن باز جلد نمبر7صفحہ نمبر78)
    ۵۔ تکذیب
    اگر اللہ تعالی کے فیصلے کو جھٹلا دے (اسے تکذیب کہتے ہیں) یہ بھی کفر اکبر ہے ۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
    ’’ہر جھٹلانے والا ،جس نے اس چیز کو جھٹلایا جو پیغمبر علیہ السلام لیکر آئے، تووہ کافر ہے۔‘‘
    (فتاوی ابن تیمیہ جلد نمبر2صفحہ نمبر79)
    اورعلامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
    ‘‘کفر تکذیب یہ ہے کہ یہ یقین کرنا کہ پیغمبر جھوٹے ہیں (نعوذباللہ)’’۔
    (مدارج السالکین جلد نمبر1صفحہ نمبر346)
    ۶۔ تبدیل
    اگر اللہ تعالی کے فیصلے کے خلاف فیصلہ کرے اور یہ دعویٰ کرے کہ یہی اللہ تعالی کا فیصلہ ہے یعنی اسے شریعت کی طرف منسوب کرے(اسے تبدیل کہتے ہیں)۔ یہ بھی کفر اکبر ہے اگرچہ صرف ایک ہی مسئلہ میں تبدیلی کیوں نہ ہو۔اسکی دلیل ،اجماع ہے۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ(رحمۃ اللہ علیہ)فرماتے ہیں:
    ‘‘اور انسان جب کسی حرام چیز کو حلال کر دے جس کے حرام ہونے پر اجماع ہو اور حلال چیز کو حرام کر دے جس کے حلال ہونے پر اجماع ہو یا اس شریعت کو تبدیل کردے جس پر اجما ع ہو تو وہ کافر و مرتد ہوگا جس پر فقہا ءاسلام کا اتفاق ہے۔’’
    (فتاوی بن ابن تیمیہ جلد نمبر 3صفحہ نمبر 267)
    ان سب صورتوں میں دوچیزوں کاخاص خیال رکھا جائے:
    1- یہ سب امور اعتقادی امور ہیں جن کا تعلق دل سے ہے یعنی خوا ہ اس نے صرف یہ عقیدہ ہی رکھاجبکہ فیصلہ اللہ تعالی کے حکم کے مطابق ہی کرتا ہے تو وہ کفر اکبر کا مرتکب اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
    2- چونکہ ان امور کا تعلق دل سے ہے اور دل کا حال تو صرف اللہ تعالی ہی جانتا ہے لہذا کسی کے لئے جائز نہیں ہے کہ ان امور سے کسی پر کفر اکبر کا فتویٰ لگائے جب تک کہ وہ اپنی زبان سے اس کا اقرار نہ کرے یا اس کی تصریح نہ کردے۔

    ب۔
    اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف فیصلہ کرنے کی دوسری صورت یہ ہے کہ اس فیصلے کو جو اس نے نافذ کیا ،وہ اللہ تعالی کے فیصلے کے خلاف ہے اور اسے یقین ہے کہ یہ فیصلہ جائز نہیں ہے اور اللہ تعالی کے فیصلے سے بہتر یاافضل نہیں یا اس کے برابر نہیں ہے اور اسے جھٹلایا نہیں اورنہ ہی اس فیصلے کو دین کی طرف منسوب کرتاہے لیکن اس نے یہ غلط فیصلہ صرف دنیاوی لالچ و مفاد کے لئے کیا ہے تویہ کفر اصغر ہے کفر اکبر نہیں۔ اس کی تین صورتیں ہیں۔
    (استبدال، تقنین اور تشریع عام)
    ۱۔استبدال
    اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف فیصلہ کرے لیکن اس نئے فیصلے کو شریعت کی طرف منسوب نہ کرے اور اسے یقین ہو کہ یہ فیصلہ جائزنہیں اورنہ ہی شریعت کے فیصلے سے بہتر ہے نہ ہی اس کے برابر ہے نہ ہی اسے جھٹلاتاہے ۔(اسے استبدال کہتے ہیں) اور یہ کفراصغر ہے۔اسکی دلیل ،اجماع ہے۔
    علامہ ابن عبد البرؒ فرماتے ہیں:
    ‘‘اوراس پر علماء کا اجماع ہے جس نے بھی فیصلہ کرتے وقت ظلم اور ناانصافی کی، تو یہ کبیرہ گناہوں میں سے ہے اگر اس نے جان بوجھ کر اور جانتے ہوئے ایسا کیا’’۔
    (التمہید جلد نمبر 16صفحہ نمبر358)
    ۲۔تقنین
    اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف فیصلہ کرے اپنے اس قانون سے، جو اس نے خود بنایا ہے اوراسے یقین ہو کہ اس کا نیا فیصلہ اور قانون جائز نہیں ہے اور نہ ہی شریعت کے فیصلے سے بہتر ہے اور نہ ہی اسکے برابر ہے اور نہ ہی اسے جھٹلاتا ہے اورنہ ہی اسے شریعت کی طرف منسوب کرتاہے(اسے تقنین کہتے ہیں) اور یہ کفر اصغر ہے ۔ کیونکہ اس کے کفر اکبر ہونے کی کوئی دلیل ہی نہیں۔
    ۳۔تشریع عام
    اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے خلاف فیصلہ کرے اپنے قانون سے، جو اسے پسند ہے اوراس قانون اور فیصلے کو اپنے ماتحت ،سب پر عام کردے اور لوگوں پر لازم کر دے لیکن اس کایقین ہے کہ اس کا قانون جائز نہیں ہے اور نہ ہی شریعت کے فیصلے سے بہتر ہے اور نہ ہی اسکے برابر ہے اور نہ ہی اسے جھٹلاتا ہے اورنہ ہی اسے شریعت کی طرف منسوب کرتا ہے(اسے تشریع عام کہتے ہیں)اور یہ صورت محققین علماء کے نزدیک کفر اصغر ہے اکبر نہیں۔ کیونکہ اس کے کفر اکبر ہونے کی صراحۃً کوئی دلیل نہیں ہے اور بغیر دلیل کے کوئی حکم نافذ نہیں کیا جاسکتا ، خاص طور پر کفر اکبر کے مسئلہ میں۔( اور اسی صورت میں اہل السنة والجماعة کے علماء کا اختلاف ہوا ہے)۔
    نوٹ:۔ یہ بات اس لئے کہتے ہیں کیونکہ نافذ کرنے والے کا یہ یقین ہےکہ جو قانون اس نے نافذ کیا وہ جائز نہیں ہے اور نہ ہی شریعت کے فیصلے سے بہتر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ہر مسلمان بنیادی طور پر کفر سے پاک ہے اور اس کاعقیدہ درست ہے جب تک کہ اس سے کوئی ایسا قول یا عمل نہ ہو جائے جواسے یقینی طور پر دائرہ اسلام سے خارج کردے۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں:
    ’’جس شخص کا اسلام یقین سے ثابت ہوجائے تو محض شک کی بنیاد پر اسے دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
    (فتاوی ابن تیمیہ جلد نمبر12صفحہ نمبر466)

    اب دونوں فریقین کی تفصیل اور دلیل ملاحظہ فرمائیں۔
    پہلا گروہ
    تشریع عام کفر اکبر ہے اس قول کی طرف شیخ محمد ابراہیم آل الشیخ رحمہ اللہ اور شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ گئے ہیں۔انکی
    دلیل نمبر ۱
    قرآن و سنت میں ایسے حکمران کے کافر (کفر اکبر) ہونے کی کوئی خاص دلیل نہیں ہے اور ان علماء نے بھی صرف تعلیل بیان کی ہے دلیل نہیں ۔ اسے لئے جب شیخ صالح الفوزان نے کتاب التوحید میں شیخ محمد بن ابراہیم کا قول نقل کیا اس کے ساتھ دلیل بیان نہیں کی ۔ نہ شیخ محمد ابراہیم ؒنے اور نہ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ نے دلیل بیان کی ۔
    (اور جن عام آیات سےآپ نے استدلال کیا ہے ان کا جواب اس کے بعد ملاحظہ فرمائیں)
    شیخ محمد ابراہیم اورشیخ صالح الفوزان کی تعلیل یہ ہے کہ ایسا حکمران جو پوری شریعت کے قوانین کو چھوڑ کر اپنے یا کسی اور کے قوانین کو نافذ کرتا ہے اور اپنے ما تحت سب پرلاگو کر دیتا ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ اس نے ان قوانین کو اللہ تعالی کے فیصلے سے افضل اور بہتر سمجھا ہے یا اس کا یہ عقیدہ ہے کہ یہ قوانین اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے سے اچھے ہیں ۔
    جواب
    ان جلیل القدر واجب الاحترام فاضل علماء کی یہ تعلیل درست نہیں ہے مندرجہ ذیل وجوہات ملاحظہ فرمائیں:
    ۱۔تکفیر کے اہم ضوابط میں سے ایک ضابطہ یہ ہے کہ کافر صرف وہ ہے جس کے کفر پر کوئی دلیل موجود ہو قرآن سے یا سنت سے یا اجماع سے ۔ اور اس مسئلے میں کوئی دلیل نہیں ہے۔
    ۲۔ لازم سے کسی کے کافر ہونے کا استدلال کرنا بھی درست نہیں کیونکہ لازم کا بھی بعض اوقات ثبوت نہیں ہوتا ،یعنی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ حکمران ایسا کرنے کے باوجود بھی ان قوانین کو شریعت کے قوانین سے افضل نہ سمجھتا ہو۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
    ‘‘یہ لازم نہیں ہے کہ اگر کوئی کہنے والا کچھ ایسا کہے جس سے اللہ تعالی کے اسماء و صفات کی تعطیل مقصود ہو، کہ اس کے عقیدہ میں تعطیل ہے، بلکہ ایسا شخص اسماء وصفات کو ثابت کرنے کاعقیدہ رکھتا ہے لیکن اسے اس لازم کا علم ہی نہیں۔’’
    (فتاوی ابن تیمیہ جلد نمبر16 صفحہ نمبر461)
    ۳۔ اس لازم کے مسئلہ میں شک ہے کہ اس کا ایسا عقیدہ ہے کہ نہیں ؟ اور جب شک ہوتا ہے تو شک کی بنیاد پر دلیل قائم نہیں ہوسکتی اور شریعت کی حدیں بھی ساقط ہو جاتی ہیں اوریہ تو تکفیر کا مسئلہ ہے جو حدود و تعزیرات سے زیادہ سنگین ہے۔اور اس مشہور قاعدہ کے بھی خلاف ہے ۔ کہ جب احتمال وارد ہوتا ہے تو استدلال باطل ہو جاتا ہے۔
    ۴۔یہ لازم مشہور شرعی قاعدہ کے خلاف ہے
    ’’جس کا اسلام یقین سے ثابت ہو جائے اسےمحض شک کی بنیاد پر دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا جا سکتا‘‘
    (فتاوی ابن تیمیہ جلد نمبر12صفحہ نمبر466)
    ۵۔ عقیدہ کا تعلق دل سے ہوتا ہے یعنی کسی شخص کا یہ عقیدہ ہے کہ اس نے فلاں چیز کو فلاں سے بہتر سمجھا ہے تو اسکا دل سے تعلق ہے اور دل کے احوال تو صرف اللہ تعالی ہی جانتا ہے جب تک کہ وہ شخص اپنی زبان سے اقرار نہیں کرتا کہ اس نے غیر اللہ کے فیصلہ کو اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے سے افضل سمجھا ہے اس پر کفر اکبر کا فتوی لگانا درست نہیں۔ اور اس مسئلہ کی دلیل حضرت اسامہ بن زید(رضی اللہ عنہ) کا مشہور قصہ صحیح بخاری اور مسلم میں ضروری ہے ۔جب انہوں نے ایک کافر کو کلمہ طیبہ پڑھنے کے بعد قتل کر دیا ، نبی اکرم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے اسامہ بن زید (رضی اللہ عنہ) پر شدید غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا :
    کیا تو نے اس کا سینہ کھول کے دیکھا تھا کہ اس نے صرف زبان سے کلمہ پڑھا تھا؟۔۔۔۔۔۔
    (بخاری،ح6872، 4269،مسلم،273)
    ۶۔اس لازم کے طریقے سے ایسے حکمران پر کفر اکبر کا فتوی لگانے سے دوسری لازم بات نکلتی ہے جس کے کفراکبر نہ ہونے کا اهل السنة والجماعة کااجماع ہے۔ مثلاً اگر کوئی شخص ،جو گھر کا سربراہ ہے اپنے گھر میں شراب خانہ کھول لیتا ہے اور اپنے ماتحت گھر والوں کو یہ کاروبار کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ اور یہ شخص کسی کی نصیحت سننے کے لئے تیار بھی نہیں ہے تو ایسا شخص کافر (کفر اکبر) نہیں ہے بلکہ کافر (کفراصغر) اور کبیرہ گناہ کا مرتکب ہے۔
    علامہ ابن عبدالبر(رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں:
    ’’اہل السنة والجماعة ، (اہل فقہ اوراہل اثر دونوں کا) اتفاق ہے کسی شخص کو اس کا گناہ اسلام سے خارج نہیں کرتا ہے چاہے یہ گناہ کتنا بڑا کیوں نہ ہو۔‘‘
    (التمہید جلد نمبر16صفحہ نمبر315)
    (نوٹ: ظاہر ہے کفر اورشرک اکبر کے علاوہ گناہ مقصود ہیں)
    ۷۔ یہ لازم بات درست نہیں ہے اسی لیے علامہ محمد بن صالح العثیمین (رحمۃ اللہ علیہ) نے اپنے اس قول سے رجوع کر لیا۔
    ملاحظہ فرمائیں:
    ان کا پہلا قول ،وہ فرماتے ہیں :
    ’’کیونکہ جس نے ایسا قانون نافذ کیا ،جو اسلامی شریعت کے خلاف ہے تو اس شخص نے صرف اس لئے ایسا کیا کہ اس کا یہ عقیدہ ہے کہ یہ قانون جو اس نے نافذ کیا ،اسلام سے بہتر ہے اور لوگوں کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے‘‘
    (فتاوی ابن العثیمین جلد نمبر 2صفحہ نمبر143)
    ان کا دوسرا قول کہ جس میں انہوں نے اپنے پہلے قول سے رجوع کیا ،وہ فرماتے ہیں:
    ’’اگر کوئی حکمران قانون نافذ کرے اور اسے دستور بنا دے جس پر لوگ چلتے رہیں اور اس کایہ عقیدہ ہے کہ وہ اس میں ظالم ہے اور حق تو قرآن وسنت میں ہے تو ہم ایسے شخص کو کافر نہیں کہہ سکتے کافر تو صرف وہ ہے جو غیر اللہ کے فیصلے کو بہتر سمجھے یا اللہ تعالی کے فیصلے کے برابر سمجھے۔‘‘
    یہ فتوی( التحذیر فی مسئلہ التکفیر) کیسٹ میں موجود ہے اور اس فتوی کی تاریخ 22/03/1420ھ ہے جیسا کہ اس کیسٹ کےشروع میں بیان کیا گیاہے اورکتابی شکل میں بھی مارکیٹ میں موجود ہے۔
    دلیل نمبر ۲:
    بعض علماء نے اس آیت کو بطور دلیل پیش کیا۔ارشاد باری تعالی ہے
    (وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ)
    (سورۃ مائدہ آیت نمبر44)
    جواب:
    یہ بات درست ہے کہ اس آیت کریمہ کے ظاہر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جس نے اللہ تعالی کے فیصلے کو چھوڑا ،وہ کافر ہے لیکن یہ ظاہر مندرجہ ذیل وجوہات کی وجہ سے درست نہیں۔
    پہلی وجہ:
    اہل السنة والجماعة کے علماء کا اجماع ہے کہ اس آیت سے ظاہر مراد نہیں ہے اور اس آیت کے ظاہر سے خوارج اور معتزلہ، کفر اکبر کا استدلال کرتے ہیں۔
    مندرجہ ذیل علماء کے اقوال ملاحظہ فرمائیں:
    ۱۔ علامہ قرطبی (رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں:
    ‘‘اس آیت کے ظاہر سے وہ لوگ کفر اکبر کی حجت بیان کرتے ہیں جو گناہوں کی وجہ سے کفر اکبر کا فتوی لگاتے ہیں اور وہ خوارج ہیں۔ اور اس آیت میں انکی کوئی حجت نہیں۔’’
    (المفہم جلد نمبر5صفحہ نمبر117)
    ۲۔ حافظ ابن عبدالبر(رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں:
    ‘‘ اوراس باب میں اہل بدعة کی ایک جماعت گمراہ ہوئی ۔اس باب میں خوارج اور معتزلہ میں سے پس انہوں نے ان آثار سے حجت بیان کی کہ کبیرہ گناہوں کے مرتکب کافر ہیں اور اللہ تعالی کی کتاب میں سے ایسی آیات کو حجت بنایا جن سے ظاہر مراد نہیں ہے جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا
    (وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ)(سورۃ مائدہ آیت نمبر44)‘‘
    (التمہیدجلد نمبر16صفحہ نمبر312)
    ۳۔ امام آجری(رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں:
    ’’اورحروری (خوارج) جن متشابہ آیات کی پیروی کرتے ہیں ان میں سے یہ آیت بھی ہے‘‘
    (وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّـهُ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ(
    )سورۃ مائدہ آیت نمبر44)
    اور اس آیت کے ساتھ یہ آیت بھی بیان کرتے ہیں
    (ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ(
    )سورۃ انعام آیت نمبر1)
    ’’پس جب وہ کسی حکمران کو دیکھتے ہیں کہ وہ بغیر حق کے فیصلہ کرتا ہے ،کہتے ہیں یہ کافر ہے اور جس نے کفر کیا اس نے اپنے رب کے ساتھ شریک بنا لیا ، پس یہ حکمران مشرک ہیں ،پھریہ لوگ نکلتے ہیں اور وہ کرتے ہیں جو آپ دیکھتے ہیں کیونکہ (وہ )اس آیت کی تاویل کرتے ہیں ۔‘‘
    (الشریعہ صفحہ نمبر44)
    دوسری وجہ:
    [یہ] کہ اس آیت سے ظاہر مراد نہیں ہے۔ جس نے بھی گناہ کیا یا نافرمانی کی، تو اس نے بھی اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کو چھوڑدیا۔
    امام ابن حزم (رحمۃ اللہ علیہ ) (سورۃ مائدہ کی تینوں آیات 44،45،47) کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں: ‘‘تو معتزلہ پر لازم ہے کہ وہ ہر گناہ گار ظالم اور فاسق شخص کے کفر کی تصریح کریں کیونکہ جس نے نافرمانی کی اور معصیت کی، تو اس نے اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کے مطابق فیصلہ نہیں کیا۔’’
    تیسری وجہ:
    اس آیت کریمہ سے ظاہر مراد نہیں ہے کہ اگر کوئی حکمران یا کوئی اور شخص، صرف ایک یا دو شریعت کے مسائل کے خلاف فیصلہ کرے یا اپنے ماتحت عوام پر صرف دو یا تین مسائل میں شریعت کے قوانین کے خلاف فیصلہ کرے تو بھی کافر(کفراکبر) ہوگا کیونکہ اس آیت کے ظاہر سے یہی مراد ہے کہ جس نے بھی اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلے کو چھوڑ دیا، اس کی مقدار معین نہیں کی ،کہ ایک فیصلہ ہے یا دو ہیں یا سارے کے سارے شریعت کے فیصلے مراد ہیں اور ایسے حکمران کے کفر کی نفی تو آپ بھی کرتے ہیں جیسے کہ شیخ محمد ابراہیم اور شیخ صالح الفوزان نے بیان کیا۔
    چوتھی وجہ:
    [یہ] کہ اس آیت کریمہ سے ظاہر مراد نہیں ہے یہ آیت ایسے حکمران کے کفر کی دلیل نہیں بن سکتی ، کیونکہ اس آیت کریمہ میں کفر اکبر کی دلالت پر علماء کا اختلاف ہے جیسا کہ حضرت عبداللہ بن عباس(رضی اللہ تعالی عنہ)، حضرت عطاء اور حضرت طاؤس سے ثابت ہےکہ انہوں نے اس آیت کریمہ سے کفر دون کفر یعنی کفر اصغر ہی مراد لیا ہے اوریہ اختلاف ہر دور میں موجود تھا اور آج بھی موجود ہے۔اور قاعدہ کے مطابق
    (اذا وجد الاحتمال بطل الاستدلال)
    ’’اس آیت سے استدلال باطل ہے‘‘
    دلیل نمبر ۳
    بعض علماء نے اس آیت کریمہ کوبطور دلیل پیش کیا ارشاد باری تعالی ہے
    (أَفَحُكْمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ ۚ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّـهِ حُكْمًا لِّقَوْمٍ يُوقِنُونَ(
    )سورۃ مائدہ آیت نمبر50)
    جواب:
    اس آیت کریمہ میں اس حکمران کے کافر ہونے کی واضح دلیل ہے جو اللہ تعالی کے فیصلوں سے دوسرے قوانین کو احسن اور افضل سمجھتا ہے اور اس مسئلے کو تفضیل کہتے ہیں ۔اور ایسے حکمران کے کافر ہونے میں ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔ لیکن یہ آیت کریمہ ایسے حکمران کے کفر کی دلیل نہیں بن سکتی جو اللہ تعالی کی شریعت کو چھوڑ کر دوسرے قوانین نافذ کرے جب تک وہ ان قوانین کے بہتر اور افضل ہونے کی تصریح نہ کر دے۔
    دلیل نمبر ۴:
    بعض علماء نے اس آیت کریمہ کو بطور دلیل پیش کیا۔ارشادباری تعالیٰ ہے
    (فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا(
    )سورۃ نساء آیت نمبر65)
    جواب:
    اس آیت کریمہ سے کفر اکبر مراد نہیں ہے بلکہ ایمان کامل کی نفی مقصود ہے یعنی ایمان ناقص ہے وجوہات ملاحظہ فرمائیں:
    پہلی وجہ:
    یہ آیت انصاری بدری صحابی کے بارے میں نازل ہوئی جن کا حضرت زبیر بن عوام (رضی اللہ تعالی عنہ) سے جھگڑا ہوا اور نبی اکرم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے حضرت زبیر(رضی اللہ عنہ) کے حق میں فیصلہ سنا دیا ،تو اس انصاری صحابی نے کہا : یا رسول اللہ! (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) آپ نے اس لئے حضرت زبیر(رضی اللہ عنہ) کے حق میں فیصلہ کیا کیونکہ وہ آپ کی پھوپھی کا بیٹا ہے تو اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی۔
    (بخاری حدیث نمبر 2059اورحدیث نمبر2362 اورمسلم حدیث نمبر6065)
    تو کیا نعوذ باللہ یہ بدری صحابی کافر ہیں؟؟
    دوسری وجہ:
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ(رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں:
    ’’اور یہ وہ آیت ہے جسے خوارج ایسےحکمرانوں کی تکفیرکے لئے بطور حجت پیش کرتے ہیں جو اللہ تعالی کے نازل کردہ فیصلوں کے خلاف فیصلہ کرتے ہیں۔‘‘
    (منہاج السنہ جلد نمبر5صفحہ نمبر131)
    اوراس آیت کریمہ پر شیخ بن باز(رحمۃ اللہ علیہ)کی تعلیق ملاحظہ فرمائیں۔
    (فتاوی ابن بازجلد نمبر6،صفحہ نمبر249)
    دلیل نمبر ۵:
    بعض علماء نے اس آیت کریمہ کو بطور دلیل پیش کیا۔ارشادباری تعالی ہے
    (أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يَزْعُمُونَ أَنَّهُمْ آمَنُوا بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوا إِلَى الطَّاغُوتِ وَقَدْ أُمِرُوا أَن يَكْفُرُوا بِهِ وَيُرِيدُ الشَّيْطَانُ أَن يُضِلَّهُمْ ضَلَالًا بَعِيدًا (
    (سورۃ نساء آیت نمبر60)
    جواب:
    یہ آیت کریمہ کفر اکبر کی دلیل نہیں بن سکتی ،وجہ ملاحظہ فرمائیں:
    اس آیت کریمہ سے منافقین مراد ہیں اوران کے نفاق کی دووجوہات ہوسکتی ہیں:
    ۱۔ ان کاشروع ہی سے ایمان نہیں بلکہ محض دعوی ہے ۔
    ۲۔ وہ اس لئے منافق ہیں کہ وہ طاغوت کے فیصلوں پر راضی ہوئے۔ اور جب کسی چیز میں احتمال ہوتا ہے تواستدلال درست نہیں ہوتا ،اس آیت کریمہ میں انہوں نے طاغوت کے فیصلے کو بہتر سمجھا ہے اوراس پر راضی ہوئے ،اسی لئے وہ کافرہیں۔
    علامہ ابن جریرطبری (رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں:
    ’’(يُرِيدُونَ أَن يَتَحَاكَمُوا)(وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ کروائیں) یعنی اپنے جھگڑوں میں(إِلَى الطَّاغُوتِ) یعنی جن کی وہ تعظیم کرتے ہیں اور ان کے اقوال کو صادر کرتے ہیں اور ان کے فیصلوں پر راضی ہوتے ہیں اللہ تعالی کے فیصلوں کوچھوڑکر۔(وَقَدْ أُمِرُوا أَن يَكْفُرُوا بِهِ)یعنی اللہ تعالی نے انہیں حکم دیا کہ وہ ہر اس چیز کو جھٹلا دیں جو طاغوت لے کر آتا ہے اور جس کی طرف وہ فیصلے کرتے ہیں۔پس انہوں نے اللہ تعالی کے حکم کو چھوڑ دیا اورشیطان کی پیروی کی ‘‘۔
    (تفسیرطبری جلد نمبر5صفحہ نمبر96)
    دلیل نمبر ۶:
    صحیح مسلم کی حدیث نمبر 4415 جس میں یہودیوں کا تورات کے فیصلہ کے خلاف فیصلہ کرنے اور زانی کو رجم کی سزا کو چھوڑ کر اس کا منہ کالا کرنے اور کوڑے مارنے کی سزا دینااور اس قانون کو اپنے ماتحت سب یہودیوں کے لئے لازم کردینے کاقصہ بیان کیا ہے۔ بعض علماء نے اس حدیث کو بطور دلیل پیش کیا ہے۔
    جواب:
    یہ حدیث صحیح ہے اور یہودی بھی کافر (کفر اکبر) ہیں اس میں کوئی شک وشبہ نہیں۔ لیکن جس مسئلے میں ہمارا اختلاف ہے یہ حدیث اس مسئلے کی دلیل نہیں بن سکتی اور ایسا حکمران جو اپنی طرف سے قانون بناتا ہے اور اپنے ماتحت لوگوں پر لازم کر دیتا ہے ،یہودیوں کی طرح کافر نہیں ہے ۔
    مندرجہ ذیل وجوہات ملاحظہ فرمائیں:
    ۱۔ یہودیوں نے اللہ تعالی کے فیصلے کا انکار کیا جو زانی محصن کے لئے تھا۔ جیسا کہ صحیح بخاری ، حدیث نمبر 4556 ،جب نبی کریم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے ان سے سوال کیا کہ کیا رجم تورات میں موجود نہیں ہے؟ا نہوں نے جواب دیا تورات میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ تو اس طریقے سے انہوں نے انکار کیا اور انکار کرنے والا تو کافر ہی ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں۔
    ۲۔ یہودیوں نے اللہ تعالی کے فیصلے کا انکار کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی کے فیصلے کو تبدیل بھی کیا ،جیسا کہ صحیح بخاری 3635میں واضح ہے جب نبی اکرم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) نے ان سے سوال کیا تم لوگ تورات میں رجم کے بارے میں کے بارے میں کیا جانتے ہو؟انہوں نے کہا ہم ان کو بدنام کرتے ہیں اور کوڑے مارتے ہیں۔ اسے تبدیل کہتے ہیں۔ کیونکہ انہوں نے اللہ تعالی کے فیصلے کے خلاف فیصلہ کیا اور اس نئے فیصلے کو اللہ تعالی کی طرف منسوب کر دیا۔ اور ایسا کرنا کفر اکبر ہے اس میں بھی کوئی اختلاف نہیں۔
    لیکن کیا اس حکمران نے ایسا کیا جو اپنی طرف سے قوانین بناتا اور لوگوں پر لازم کرتا ہے؟
    جواب واضح ہے کہ اس نے ایسا نہیں کیا کیونکہ اس نے نہ تو اللہ تعالی کے فیصلے کا انکار کیا اور نہ ہی اسے شریعت کی طرف منسوب کیا اور اس صورت کو استبدال کہتے ہیں اس کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے اور یہ کفر اصغر ثابت ہوا۔ اور تبدیل اور استبدال میں فرق واضح ہے کہ تبدیل کرنے والا نیا قانون ،شریعت کی طرف منسوب کرتا ہے اور استبدال کرنے والا ایسا نہیں کرتا۔ یہ عمل ظلم فسق اور معصیت ضرور ہے لیکن کفر اکبر نہیں۔
    حافظ ابن عبد البر(رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں:
    ’’اوراس حدیث میں بھی دلیل ہے کہ یہود اپنی تورات پرجھوٹ باندھتے تھے اور اپنے جھوٹ کو اپنے رب کی طرف منسوب کرتے اور اپنی کتاب کی طرف بھی منسوب کرتے تھے۔‘‘
    (التہمیدجلد نمبر 14صفحہ نمبر9)
    اس سے ثابت ہوا کہ دونوں مسائل ایک جیسے نہیں ہیں اور دونوں پر ایک ہی حکم ،کفر اکبر کا نافذ کرنا بھی درست نہیں۔
    دلیل نمبر ۷:
    بعض علماء حافظ ابن کثیر (رحمۃ اللہ علیہ) کا قول بطور دلیل پیش کرتے ہیں۔ حافظ ابن کثیر(رحمۃ اللہ علیہ ) نے جب تاتاریوں کے قوانین کی کتاب الیاسق پر تبصرہ کیا تو ان کے کافر ہونے کا اجماع نقل کیا
    (البدایہ والنھایہ جلدنمبر13صفحہ نمبر128)
    تو آج کے حکمرانوں نے تو وہی راستہ اختیار کیا ہے یہ بھی تاتاریوں کی طرح قوانین نافذ کرتے ہیں جن کا شریعت سے کوئی تعلق نہیں تو اگر تاتاریوں کے کفر اکبر پر اجماع ہے تو آج کے حکمران کس طرح مسلمان ہو سکتے ہیں۔؟
    جواب :
    حافظ ابن کثیر(رحمۃ اللہ علیہ) نے تاتاریوں کے کفر پر جو اجماع بیان کیا وہ درست ہے اور تاتاری کافر تھے۔ کیونکہ وہ اپنے ایجاد کردہ قوانین کو حلال سمجھتے اور شریعت کے قوانین سے افضل سمجھتے تھے اور حلال سمجھنا استحلال ہے اوربہتر سمجھنا تفضیل ہے یہ دونوں صورتیں کفر اکبر کی ہیں جیسا کہ پہلے بیان کر چکے ہیں۔ وہ حلال سمجھتے تھے۔
    اسکی دلیل شیخ ابن الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ) جو تاتاریوں اور حافظ ابن کثیر کے ہم سفر تھے فرماتے ہیں
    ’’تاتاری دین اسلام کو یہود و نصاری کے دین کی طرح سمجھتے تھے کہ یہ سب دین اللہ تعالی کی طرف راستے ہیں جیسے امت میں چار مذاہب ہیں یہ ادیان بھی ایسے ہی ہیں پھر ان میں سے کوئی یہودیوں کے دین کو ترجیح دیتا ہے اور کوئی نصاری کے دین کو ترجیح دیتا ہے اورکوئی دین اسلام کو۔‘‘
    (فتاوی ابن تیمیہ جلدنمبر28صفحہ نمبر523)
    اور تاتاری اپنے قوانین ’’الیاسق‘‘ کو شریعت کے قوانین سے بہتر اور افضل سمجھتے تھے اس کی دلیل حافظ ابن کثیر(رحمۃ اللہ علیہ) نے خودبیان کی، فرماتے ہیں:
    ’’الیاسق ایک کتاب ہے جس میں احکام کا مجموعہ ہے جو اس نے مختلف شرائع سے لیا ہے ۔یہودیت ،نصرانیت، اوراسلام سے ،اور اس میں اکثر احکام چنگیز خان نے صرف اپنی ہوائے نفس کی بنیا دپر رکھے ہیں جو اس کے بعد میں آنے والوں کے لیے قابل اتباع شریعت بن گئی جسے وہ اللہ تعالی کی کتاب اور نبی کریم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی سنت کے فیصلوں سے آگے کرتے تھے ۔ جس نے ان میں سے ایسا کیا وہ کافر ہے اس کے خلاف جنگ کرنا واجب ہے جب تک وہ اللہ تعالی کے حکم اوررسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کے حکم کی طرف واپس نہ آئے ‘‘ ۔
    (تفسیرابن کثیرجلد نمبر 2 صفحہ نمبر 88 سورۃ مائدہ آیت نمبر 50 کی تفسیر)
    انہوں نے’ یقدمونها‘ کا لفظ استعمال کیا یعنی اسے آگے کرتے ہیں اور آگے کرنا تفضیل ہوتا ہے اور ایسا کرنے والا تو کافر ہی ہوتا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا آج کے حکمران بھی تاتاریوں کی طرح اپنے قوانین کو شریعت کے قوانین پر فضلیت دیتے ہیں یا انہیں جائز سمجھتے ہیں ؟ یقینی طور پر کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ وہ ایسا کرتے ہیں کیونکہ یہ باطنی امر ہے اس کا تعلق ہے اور دل سے جب تک وہ صراحت سےیہ جواز یا فضلیت بیان نہ کریں جیسا کہ تاتاریوں نے کیا تھا اس لئے ان پر کفر اکبر کا فتوی لگانا درست نہیں۔

    دلیل نمبر ۸:
    بعض علماء شیخ الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ) کا قول بطور دلیل پیش کرتے ہیں۔
    شیخ الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ )فرماتے ہیں:
    ’’ایسے حکمران کی مثال ایسی ہےجیسے کوئی شخص اللہ تعالی یا نبی کریم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) یا قرآن کی تعظیم تو دل سے کرتا ہے لیکن اللہ تعالی کو یا نبی کریم(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو گالی دیتا ہے یا قرآن مجید کی بے حرمتی کرتا ہے (نعوذباللہ) تو ایسے شخص کیلئے ضروری نہیں کہ وہ زبان سے تصریح کرے بلکہ اس کایہ عمل ہی کافی ہے کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔‘‘
    جواب:
    اس میں کوئی شک نہیں کہ جو شخص اللہ تعالی کو یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو گالی دیتا ہے یا قرآن مجید کی بے حرمتی کرتا ہے وہ کافر ہی ہے اس پر اجماع ہے لیکن کیا شیخ الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ) ہر حکمران پر کفر کا فتوی لگاتے ہیں جس نے تشریع عام کونافذ کیا؟
    نہیں۔!
    مندرجہ ذیل وجوہات ملاحظہ فرمائیں:
    ۱۔خود شیخ الاسلام ابن تیمیہ(رحمۃ اللہ علیہ) فرماتے ہیں:
    ’’اور انسان جب بھی حرام چیز کو ،جس کے حرام ہونے پر اجماع ہو ،حلال کر دے یا حلال چیز جس کے حلال ہونے پر اجماع ہو، اسے حرام کر دے یا اس شریعت کو تبدیل کر دے جس پر اجماع ہو، تو وہ کافر اور مرتد ہے اور اس پر فقہاء کا اتفاق ہے۔‘‘
    (فتاوی ابن تیمیہ جلدنمبر3صفحہ نمبر267)
    آگے فرماتے ہیں:
    ’’اور شرع مبدل (یعنی تبدیل شدہ شریعت) وہ ہے جس میں اللہ تعالی پر اور رسول اللہ(صلی اللہ علیہ والہ وسلم) پر جھوٹ باندھا جائے یا لوگو ں پر جھوٹی شہادتوں کے ذریعہ سے جھوٹ باندھا جائے اور یہ کھلا ظلم ہےپس جس نے یہ کہا کہ یہ اللہ تعالی کی شریعت میں سے ہے تو وہ بلا نزاع کے کافر ہے ۔‘‘
    (فتاوی ابن تیمیہ جلدنمبر3صفحہ نمبر268)
    تو اس سے ثابت ہوا کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ (رحمۃ اللہ علیہ) اس حکمران کے کافر ہونے کے قائل ہیں جو تشریع عام کو اللہ تعالی کے دین کی طرف منسوب کرتا ہے اور اسے تبدیل کہتے ہیں جیسے کہ پہلے بیان ہو چکا ہے یہ کفر اکبر ہے اور اس پر اجماع ہے۔
    ۲۔ جن چیزوں سے شیخ الاسلام ابن تیمیہ(رحمۃ اللہ علیہ) نے استدلال کیا ہے یعنی اللہ تعالی یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم)کو یا دین اسلام کو گالی دینا ،کہ یہ کفر اکبر ہے ایسے شخص کے کافر ہونے پر اجماع ہے تو اس صورت میں ایسے حکمران کے کافر ہونے پر کیسے مشابہ ہوسکتی ہے جس کے کفر پراجماع ہی نہیں ہے بلکہ قوی اختلاف ہے۔ اسی لئے قرآن مجید میں بھی آپ ذرا غور کریں جب اللہ تعالی نے اس مسئلہ کو بیان کیا تو تین مختلف احکام کے ساتھ بیان کیا۔
    [فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ]
    یہ کفر ہے۔
    [فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ]
    یہ کفر نہیں بلکہ فسق ہے۔
    [فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ]
    یہ بھی کفر نہیں بلکہ ظلم ہے۔
    اوراگر ان آیات کریمہ سے ظاہر بھی لیا جائے تو پہلا کفر اکبر ہوگیا اور باقی دو کفر اصغر ہیں۔
    توجب یہ دونوں چیزیں مختلف ہیں تو ان کاحکم بھی مختلف ہے۔ تو اس سے ثابت ہوا شیخ الاسلام ابن تیمیہ(رحمۃ اللہ علیہ ) کا اشارہ اس حکمران کی طرف ہے جس کے کفر پرعلماء کا اجماع ہے اور ان چھ صورتوں میں تشریع عام شامل نہیں ہے۔ پہلے گروہ کے یہ آٹھ دلائل سب سے زیادہ قوی تھے جن کی تفیصل اور جواب بیان کیا گیا ہے ان کے علاوہ اور بھی دلائل ہیں جوان سے زیادہ کمزور ہیں ۔

    دوسراگروہ
    تشریع عام کفر اصغر ہے کفر اکبر نہیں ،اس قول کی طرف شیخ بن باز، شیخ بن عثمین اور علامہ البانی (رحمۃاللہ علیہم اجمعین) گئے ہیں۔ ان کی دلیل اس صورت میں حکمران کے کافر ،کفر اکبر ہونے کی دلیل ہے ہی نہیں بلکہ ایسا حکمران ظالم ،فاسق اور گناہ گار ضرور ہے اور کفر اصغر کا مرتکب ہے اور بغیر دلیل کے کسی مسلمان پر کفر اکبر کا فتوی لگانا جائز نہیں اور بنیادی طور پر ہر مسلمان غلط عقیدہ اور کفر سے پاک ہے جب تک کہ اس سے کوئی ایسا قول یا عمل نہ ہو جائے جس سے یقینی طور پر وہ دائرہ اسلام سے خارج نہ ہو جائے۔ اور ان علماء کے باقی دلائل بیان کر چکے ہیں جو دوبارہ دہرانے کی ضرورت نہیں۔
    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں علم نافع اور عمل صالح کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اور ہماری امت کو ہر فتنے کے شر سے محفوظ فرمائے اور شرک ،بدعات اورخرافات سے ہماری امت کو پاک کر دے اور ہمیں اور ہمارے حکمرانوں کو شریعت کے احکام نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب کو حق کی سمجھ عطا فرمائے اور اس پر چلنے کی آسانی پیداکردے۔(آمین)
    اللهم أرنا الحق حقا و أرزقنا اتباعه و أرنا الباطل باطلا و ارزقنا اجتنابه وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين وصلی اللہ علی سیدنا محمد وآله واصحابه اجمعین!
    نظر ثانی و تصحیح 
    محترم الشیخ ابو عمیر السلفی حفظہ اللہ​
    ڈاکٹر مرتضی بخش حفظ اللہ
    [ ڈاکٹر مرتضی الہی بخش حفظہ اللہ مدینہ یونیورسٹی , ابو عمیر السلفی جامعہ ابوبکر کراچی سے فارغ تحصیل عالم دین ہیں اور کچھ عرصہ سعودیہ بھی دینی خدمات دے چکے ہیں آجکل کل پاکستان ہی ہیں اور دعوت دین میں مصروف ہیں]
    http://forum.mohaddis.com/threads/4736/

    Related :


    x